ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر جموں ہائی وے پر آگاہی پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 6:43 PM IST

Traffic police awareness programmeٹریفک پولیس کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر چندہارہ موڑ کے نزدیک ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دو پہیہ سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے جبکہ ڈرائیوروں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی۔

سرینگر جموں ہائی وے پر آگاہی پروگرام منعقد
سرینگر جموں ہائی وے پر آگاہی پروگرام منعقد

سرینگر جموں ہائی وے پر آگاہی پروگرام منعقد

پلوامہ (جموں کشمیر) : نیشنل روڈ سیفٹی ماہ 2024، کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے سرینگر جموں شاہراہ پر قصبہ پانپور کے نزدیک چندہارا علاقے میں روڑ سیفٹی بیداری سیشن کا انعقاد کیا جس دوران ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ ضروری کاغذات خاص کر رجسٹریشن، لائسنس، پولیوشن چیکنگ سند ساتھ لیے بغیر ہرگز گاڑی نہ چلائیں۔ وہیں ڈرائیوروں کو گاڑی چلاتے وقت موبائل فون نہ چلانے، سیٹ بیلٹ اور جوتا پہن کر گاڑی چلانے کے علاوہ گاڑی کی رفتار کو ایک معیار پر رکھنے کی بھی تلقین کی گئی۔

پروگرام کے دوران موٹر سائیکل چلانے والے افراد کی کاؤنسلنگ کر کے ان میں مفت ہیلمٹس تقسیم کیے گئے۔ مقامی لوگوں نے ٹریفک پولیس کی اس پہل کی ستائش کی وہیں انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز سے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیک سواروں میں مفت ہیلمٹس تقسیم کرنا ایک خوش اائند اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ سڑک حادثہ، سات ہلاک، آٹھ زخمی

ایس ایس پی ٹریفک نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد ٹریفک حادثات پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران پہلے بھی کئی پروگرامز منعقد کیے گئے ہیں۔ ہیں وہی آج چندہارا، پانپور میں بھی جانکاری پروگرام منعقد کیا گیا تاکہ ڈرائیوروں کو حادثات سے بچنے کے حوالے سے ضروری جانکاری فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیک چلانے والے افراد میں انہوں نے ہیلمٹس بھی تقسیم کیے ہیں اور انہیں بھی ضروری ہدایت دی گئی کہ وہ زیادہ تیز رفتاری سے باز آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.