ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوجداری قوانین سے متعلق بڈگام میں بیداری پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 12:08 PM IST

فوجداری قوانین سے متعلق بڈگام میں بیداری پروگرام
فوجداری قوانین سے متعلق بڈگام میں بیداری پروگرام فوجداری قوانین سے متعلق بڈگام میں بیداری پروگرام

بڈگام پولیس کی جانب سے فوجداری قوانین کے حوالہ سے تین روزہ بیداری پروگرام کی سراہنا کرتے ہوئے شرکاء نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے نئے فوجداری قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے اپنے سلسلہ وار بیداری مہم کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب میں معروف ماہرین تعلیم، ممتاز شخصیات اور جی ڈی سی ماگام کے طلباء کی خاصی شرکت دیکھنے کو ملی۔

پروگرام میں شرکاء کو نئے فوجداری قوانین کے بارے میں بنیادی جانکاری فراہم کی گئی اور ان کا استعمال کب عمل میں لایا جاتا ہے، ان قوانین میں ’’بھارتیہ ناگرک سرکشا‘‘، ’’بھارتیہ نیای سنہتا،‘‘ اور ’’بھارتیہ ساکشیہ ابھیان‘‘ شامل ہیں۔ شرکاء نے اس طرح کے اہم پروگرام کے انعقاد کے لیے بڈگام پولیس کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرامز سے عام لوگوں خاص کر طلباء کو قوانین کے متعلق جانکاری حاصل ہوتی ہے جس سے وہ کسی بھی غلط کام سے دور رہیں گے۔

دریں اثناء، اس پروگرام میں آفتاب اعوان ایس ڈی پی او ماگام نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پرنسپل جی ڈی سی ماگام، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ماگام، ایس ایچ او ماگام اور آئی سی پی پی ناربل بھی شریک رہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس، لیگل سروسز اتھارٹیز کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے جس میں عوام، صارفین کو قوانین سے متعلق جانکاری فراہم کی جاتی ہے جبکہ قانونی تحفظ اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مدد کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں سائبر جرائم، عائلی مسائل، گھریلوں تنازعات سے متعلق بھی پروگرامز کے دوران آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug De Addiction Rally in Budgam: بیداری پروگرام کے دوران طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.