ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ: جعلسازی کے الزام میں سی ایس سی سینٹر ضبط - CSC center seized

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 4:17 PM IST

لارنو کوکرناگ میں سی ایس سی سینٹر اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے ایک دکان کا اچانک معائنہ کیا گیا، جہاں دستاویزات کی جعلسازی کے الزام میں دکان کو ضبط کر لیا گیا۔

کوکرناگ: جعلسازی کے الزام میں سی ایس سی سینٹر ضبط
کوکرناگ: جعلسازی کے الزام میں سی ایس سی سینٹر ضبط

کوکرناگ: جعلسازی کے الزام میں سی ایس سی سینٹر ضبط

کوکرناگ: تحصیل دار لارنو کی سربراہی میں محکمہ مال کے اہلکاروں نے آج کھریٹی لارنو میں واقع ایک سی ایس سی سینٹر اور ایک ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی دکان کا اچانک معائنہ کیا۔

اس دوران تحصیل دار لارنو کو شک ہوا کہ یہ دونوں مراکز دستاویزات کی جعلسازی میں ملوث ہیں۔ جن میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پر اسکین شدہ دستخط لگانا اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دیتے وقت جعلی پی آر سی کا استعمال کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر محکمہ مال کے افسران نے استعمال میں لائے جانے والے آلات کو مزید تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اطلاع ہے کہ دونوں مراکز کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی ہے۔ جانچ مکمل ہونے تک دونوں مراکز کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیز دیگر سی ایس سی مراکز اور آن لائن خدمات والی دکانوں کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غلط کام کو انجام نہ دیں یا کسی بھی دستاویز کی جعلسازی نہ کریں۔ ایسا کرنے پر اس شخص کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.