شوپیاں: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 178 بٹالین نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مختلف علاقوں کے اسکولی بچوں کے لیے ’’بھارت درشن ٹور‘‘ کا اہتمام کیا۔ سی آر پی ایف عہدیداروں کے مطابق ضلع کے باصلاحیت بچوں کو فن، ثقافت، روایت، سماجی ہم آہنگی اور ’’ایک بھارت، شریسٹھ بھارت‘‘ کا از خود مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے سات روزہ بھارت درشن ٹور کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جبکہ تعلیمی لحاظ سے بھی یہ ٹور کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے بچوں کو کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ بچے وقت کی اہمیت اور اس کا صحیح استعمال کرنا سیکھیں گے۔
بھارت درشن ٹور پر روانہ ہونے سے قبل طلبہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’اس طرح کے ٹور زیادہ سے زیادہ منعقد کیے جانے چاہیے تاکہ کشمیر کے بچوں کو وادی سے باہر جانے کا موقع ملے، ساتھ ہی وہ وادی کے باہر کے ماحول سے بھی آگاہ ہوں سکیں۔‘‘ انہوں نے اس طرح کے ٹور مستقبل میں بھی منعقد ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے غریب بچوں کو بھی اس طرح کے ٹور پروگرامز سے کچھ سیکھنے کا موقع فراہم ہوگا۔‘‘ طلبہ نے ٹور کے انعقاد اور غریب بچوں کے انتخاب پر سی آر پی ایف عہدیداروں کی ستائش کی جو غریب خاندانوں کے طلباء کے لئے ایسے پروگرامز انعقاد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت درشن ٹور سے واپس لوٹے طلبہ کا سوپور میں استقبال
سی آر پی ایف کے 178بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر سرجیت کمار نے ہری جھنڈی دکھا کر بچوں کو سات روزہ ٹور پر روانہ کیا۔ ان ایام کے دوران طلباء دارالحکومت دہلی کے علاوہ حیدرآباد میں بھی تاریخی مقامات اور قومی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ کریں گے۔ وہیں طلباء اس دورے کے لیے پرجوش نظر آ رہے تھے۔ اس ٹور میں شامل 16 بچوں کے ساتھ دو اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کو یونٹ افسران کی موجودگی میں روانہ کیا گیا۔ کمانڈنگ آفسیر نے ٹور کے حوالہ سے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اس بار ہوئی جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔