ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر جموں شاہراہ ایک روز بعد ٹریفک کے لیے بحال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 1:03 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ ایک روز بعد ٹریفک کے لیے بحال
سرینگر جموں شاہراہ ایک روز بعد ٹریفک کے لیے بحال

وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں شاہراہ پر ایک روز بعد بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی، تاہم حکام نے ڈرائیوروں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ ایک روز بعد ٹریفک کے لیے بحال

رام بن (جموں کشمیر) : سرینگر جموں شاہراہ بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بحال کر دی گئی، ایک روز قبل شاہراہ کو مرمتی اور کشادگی کے کام کے لیے ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ کو چوبیس گھنٹے مرمتی کام کے لیے بند رکھے جانے کے بعد بدھ کی صبح آٹھ بجے بحال کیا گیا تاہم انہوں نے ڈرائیوروں سے اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کو مرمتی کام کے پیش نظر 6 فروری منگل کی صبح آٹھ بجے سے 7 فروری کو بدھ کی صبح آٹھ بجے تک ٹریفک کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ کشتواڑی پتھر اور ڈھلواس کے مقامات پر شاہراہ کو چوڑا کرنے کا کام انجام دیا گیا جس وجہ سے ٹریفک کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس دوران، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل شاہراہ کے علاوہ سرینگر - لیہہ شاہراہ، گریز بانڈی پورہ روڈ، کپوارہ کیرن روڈ بھی برفباری کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے گزشتہ کچھ روز سے مسلسل بند ہے۔ بعض مقامات پر گرچہ برف ہٹا دی گئی ہے تاہم پھسلن کے باعث احتیاطاً ٹریفک کی اواجاہی کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Pollution on Sgr Jmu Highway : سرینگر جموں شاہراہ پر گرد و غبار سے لوگ امراض میں مبتلا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.