پلوامہ: محمکہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق رات کے دوران ضلع پلوامہ میں برفباری جاری ہے۔ محمکہ موسمیات نے جہاں وادی بھر میں برفباری کی پیشگوئی کی تھی، جس کے عین مطابق وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں رات کے دوران برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، جو ابھی بھی جاری ہے۔
اگرچہ ضلع کے میدانی علاقوں میں ابھی تک تقریباً 2 انچ تک برفباری درج کی گئی ہے، وہیں بالائی علاقوں میں ابھی تک 6 انچ سے زیادہ برفباری درج کی گئی ہیں۔ محمکہ میکینکل انجینئرنگ اینڈ ہسپتال کی جانب سے تقریباً ضلع کی سبھی سڑکوں کو بحال کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں محمکہ میکینکل انجینئرنگ اینڈ ہسپتال کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ڈویژن پلوامہ و شوپیان عبدالرحمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ اور شوپیان میں محمکہ کی ٹیمیں متحرک ہیں اور برفباری کے پیش نظر سبھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع کی سبھی اہم رابطے سڑکوں کو بحال کرلیا گیا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برفباری کے دوران بھی سڑکوں کو بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گاڑیوں کو محفوظ رکھے تاکہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
اوڑی میں برف باری کا سلسلہ جاری
جموں کشمیر میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں کے ساتھ میدانی علاقوں میں بھی برف باری ہو رہی ہے۔ وہیں کشمیر کے سبھی اضلاع کی طرح ضلع باراہمولہ اور اوڑی میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
اوڑی کے میدانی علاقوں میں پانچ انچ تک برف پڑ چکی ہے وہیں اگر اوپری علاقوں کی بات کریں تو تین فٹ تک برف ابھی تک ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ کئی دور دراز اور پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں ابھی بھی بند ہیں تو کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لیے بحال کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- برفباری کے سبب سرینگر ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ
- آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری
بجلی نظام بھی کئی علاقوں میں کٹ گئی ہے، جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برفباری کو لے کر ضلع ایڈمنسٹریشن اور انتظامیہ جموں و کشمیر پولیس بھی کئی علاقوں میں ریسکیو اپریشن چلا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام تک میدانی علاقوں کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔