ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برف سے گلمرگ میں آئی جان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 3:00 PM IST

سیاحتی مقام گلمرگ میں دسمبر اور جنوری میں برفباری نہ ہونے کی وجہ سے سیاحتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر ہر گئی تھیں۔

برف سے گلمرگ میں آئی جان
برف سے گلمرگ میں آئی جان

برف سے گلمرگ میں آئی جان

گلمرگ (جموں کشمیر) : جنوری میں کشمیر کا معروف سیاحتی مقام گلمرگ ریگستان جیسا لگ رہا تھا۔ شعبہ سیاحت سے وابستہ یہاں کے مقامی افراد کافی مایوس تھے۔ تاہم طویل مدت کے بعد ہوئی برفباری کے بعد لوگ پھولے نہیں سما رہے۔ برفباری سے اسکینگ ریزارٹ گلمرگ میں جان آ گئی ہے اور اب ہزاروں سیاح اس دلفریب مقام پر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

گلمرگ کی برف پوش ڈھلانین سیاحتی سرگرمیوں، سیرو تفریح کے ساتھ ساتھ سرمائی کھیلوں کے لیے بھی کافی موزوں ہے۔ گلمرگ سکیینگ اور اس سے جڑے کھیلوں کے لئے کافی معروف ہے اور ان کھیلوں پر سینکڑوں افراد کا روزگار بھی منحصر ہے۔ گو کہ یہ افراد برف سے ہی روزگار کما رہے ہیں۔ گلمرگ میں درجنوں عالی شان ہوٹل بھی ہیں جو جنوری میں برفباری کی عدم دستیابی کے سبب الو بول رہے تھے اور سیاح برف نہ ہونے کی وجہ سے پیشگی بکنگ بھی منسوخ کر رہے تھے۔ تاہم اب برفباری کے بعد ان ہوٹلوں میں تل دھرنے تک کی بھی جگہ نہیں ہے۔

گلمرگ میں برفباری سے رونق بڑھ گئی ہے، وہیں اب ’’کھیلو انڈیا ونٹر گیمز‘‘ سے اس کی رونق میں مزید چار چاند لگے ہیں۔ گلمرگ کی سیر پر آئے سیاحوں، ونٹر گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے یہاں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقامی باشندوں کی بھی ستائش کی۔ ملیشیا سے آئی ایک خاتون سیاح، علیشہ، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’یہاں کے لوگ، یہاں کا کھانا نہایت اچھا ہے۔ سیاحوں کو یہاں کی سیر و تفریح کے لئے ضرور آنا چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں: گلمرگ، نورڈک اسکینگ سے ’کھیلو انڈیا‘ کا آغاز

واضح رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ برس دو کروڑ سے زائد سیاحوں نے یونین ٹیریٹی میں سیاحتی و مذہبی مقامات کا دورہ کیا، جس سے یہاں کی اقتصادیت اور حالات کی بہتر عکاسی ہوئی۔ جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور بے جی پی سرکار کا دعوی ہے کہ سیاحوں کا اضافی رش امن و امان کی بہتری سے ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.