ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن: مدرسہ قاسم العلوم کے حفاظ کی دستاربندی تقریب کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 2:07 PM IST

Dastarbandi in Ramban ضلع رامبن میں مدرسہ قاسم العلوم میں چھ طلباء کی دستاربندی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ حضرت مفتی شفیق الرحمن نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جلسے میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

رامبن میں دستاربندی کی تقریب کا انعقاد
رامبن میں دستاربندی کی تقریب کا انعقاد
رامبن میں دستاربندی کی تقریب کا انعقاد

رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں واقع مدرسہ قاسم العلوم کے چھ طلبہ کی دستاربندی کا اہتمام قدیم جامع مسجد میں کیا گیا۔ دستار بندی کی اس تقریب دار العلوم بنجورہ شوپیان کے حضرت مفتی شفیق الرحمن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

دستاربندی تقریب کی صدارت مہتمم مدرسہ قاسم العلوم کے مولانا گل محمد فاروقی نے کی۔ اس موقعے پر انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ قرآن کی تعلیم سے آشنائی حاصل کریں تاکہ انہیں دین و دنیا کی سمجھ عطا ہو اور سماج میں وہ اپنی بہترین خدمات انجام دے سکیں۔

انہوں نے قرآن کی تعلیم و تدریس کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ نے قرآن کو پڑھنے اور پڑھانے والوں کو افضل قرار دیا ہے۔ قرآن کی تعلیم سے سماج میں حرام حلال اور غلط صحیح کی تمیز پیدا ہو سکتی ہے اور اس کتاب عظیم سے ہی ہم اپنے دین کی بنیادی تعلیمات سے جڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: رویت ہلال کیلئے مفتیٔ اعظم مفتی ناصر الاسلام کی سربراہی میں مشاورتی کمیٹی کی تشکیل

اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ قرآن کی تعلیم سے آشنائی حاصل کریں ۔اس سے ہی کامیابی اور کامرانی مل سکتی ہے۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ قرآن حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.