ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 پر سمینار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 2:25 PM IST

Seminar in Anantnag: محکمہ سماجی بہبود اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے مشن وتسالیہ کے تحت جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 پر اننت ناگ میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اننت ناگ میں جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے تناظر میں سیمینار منعقد

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ سماجی بہبود اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے مشن وتسالیہ کے تحت جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے عنوان پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار ڈگری کالج وومنز اننت ناگ کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا، جس دوران ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئر افسر مظفر احمد ،سپیشل موبائل میجسٹریٹ جسٹس سرفراز نواز ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سکریٹری تبسم قادر سمیت کئی پولیس سیول افسران اور طلبہ موجود رہے۔

اس موقعے پر سماج میں نابالغ بچوں کے جرائم میں ملوث ہونے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، وہیں بچوں کے مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی وجوہات کو اجاگر کیا گیا ۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ والدین اپنے بچوں کی صحیح طریقہ سے رہنمائی کریں اور ان کا خیال رکھیں، تاکہ وہ سماجی برائیوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے آرڈرس تقسیم

انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے ابتدائی اور پہلا ادارہ ان کا گھر ہوتا ہے لہذا صحیح اور سیدھی راہ کی ترغیب کی شروعات اپنے گھر سے ہونی چاہیے، جو بچوں کے مسقبل کو تابناک بنانے میں اہم کردار کا ضامن ہے۔ وہیں اس موقعے پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ذریعہ متاثرہ یا جرائم پیشہ بچوں کو قانونی امداد اور ان کی بازآبادکاری کے بارے میں بھی بیداری دی گئی۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.