ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیگریگیشن شیڈ اور کوڑا دان جانوروں کے لیے پناہ گاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 7:38 PM IST

محکمہ دہی ترقی کے سیگریگیشن شیڈ اور کوڑا دان جانوروں کے لئے پناہ گاہ
محکمہ دہی ترقی کے سیگریگیشن شیڈ اور کوڑا دان جانوروں کے لئے پناہ گاہ

Segregation Sheds in Beerwah Budgam: بڈگام ضلع میں واقع سیگریگیشن شیڈ اور کوڑا دان مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے شکار ہیں۔کوڑا دان اور سیکریشن شیڈ اب کتوں اور جانوروں کے لیے پناہ گاہ بن گئے ہیں۔ منشیات کے عادی افراد بھی سیگریشن شیڈ کے لئے ٹھکانہ بن گیا ہے۔

سیگریگیشن شیڈ اور کوڑا دان جانوروں کے لئے پناہ گاہ

بڈگام: سیگرضلع بڈگام میں شیگریشن شیڈ ان دنوں مقامی باشندوں کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب جانوروں اور منشیات کی عادی افراد کے لئے سیگریشن شیڈ محفوظ ٹھکانہ بن چکا ہے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ محکمہ دہی ترقی نے جس کام کے لئے سیگریگیشن شیڈز بنائے تھے یہاں اس کے بریکس کام کئے جاتے ہیں۔علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کوڑا دان بنائے گئے تھے لیکن چاروں طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے۔ سیگریشن شیڈ اور کوڑا دان کی وجہ سے مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے گاؤں دیہات میں کوڑا کرکٹ نظر نہیں آتا تھا جب سے سیگریگیشن شیڈز قائم کئے گئے ہیں، اس وقت سے پورے علاقے میں کوڑا کرکٹ کا انبار ہے۔ اس کے لئے انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ انتظامیہ کو اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:Segregation Plant In Ganderbal گاندربل میں تین سالوں سے سیگریگیشن پلانٹ بند

ای ٹی وی نے جب بی ڈی بیروہ سے اس ضمن میں رابطہ کیا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس پر جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھائیں گے۔ مختلف علاقوں سے بھی اس طرح کی شکایات موصول ہو رہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.