ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپوزیشن پارٹیاں ڈوبتے ہوئے جہاز میں سوار ہیں: رویندر رینا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 9:10 PM IST

Ravinder raina On INDIA bloc بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے اپوزیشن اتحاد کو ڈوبتا ہوا جہاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا بلاک کا کنونئر ہی بھاجپا میں آگیا تو ان کے پاس اب بچا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں اس بار کشمیر سے بھی کنول کا پھول کھلے گا۔

رویندر رینا
رویندر رینا

اپوزیشن پارٹیاں ڈوبتے ہوئے جہاز میں سوار ہیں: رویندر رینا

جموں: لوک سبھا الیکشن 2024 سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے منگل سے جموں و کشمیر کی تمام پارلیمانی نشستوں کے لیے اپنے انتخابی دفاتر کھولنے کے ساتھ بڑے پیمانے پر مہم شروع کی۔ بی جے پی کی پارلیمانی انتخابی مہم فروری سے شروع کر رہی ہے۔اس دوران مختلف اضلاع میں انتخابی مہم کے لیے سینیئر لیڈروں کے دورے شروع ہوں گے۔

پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کو ریاست کے مختلف حصوں میں انتخابی دفاتر کھولنے کی ڈیوٹی لگا دی تھی اور آج جموں میں پارٹی صدر رویندر رینا نے پارلیمانی انتخابات کے لئے پارٹی کے دفتر کا افتتاح بخشی نگر علاقے میں کیا، جبکہ جموں کشمیر کے دیگر حصوں میں پارٹی لیڈران نے دفتروں کا افتتاح کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے یو ٹی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ نے تیاریاں شروع کی ہیں اور بہت جلد ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں دفاتر کھولے جا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ فروری مہینے میں 90 اسمبلی حلقوں میں بھی دفاتر کھولے جارہے ہیں، تاکہ بھاجپا کی کی جیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ان کے مطابق مارچ کے مہینے میں ہر بلاک میں بھاجپا کی جانب سے دفاتر کھولے جائیں گے اور اس حوالے سے جموں میں 180 اور کشمیر میں زائد از سو دفاتر کھولنے کی خاطر تیاریاں ہو رہی ہیں۔


رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بھاجپا کے 15 لاکھ سرگرم ورکر ہیں اور انہیں چناؤ کے حوالے سے کام سونپا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھاجپا جیت کے مشن کے ساتھ الیکشن میں اترے گی۔


بی جے پی صدر کے مطابق جب سے جموں وکشمیر مرکز کا انتظام علاقہ بنا تب سے یہاں پر امن و امان قائم ہوا ، مودی حکومت سب کو ساتھ لے کر کام کررہی ہیں۔رویندر رینا نے بتایا کہ اس بار پارلیمانی الیکشن میں کشمیر سے بھی کنول کا پھول کھلے گا۔


انڈیا بلاک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں ڈوبتے ہوئے جہاز میں سوار ہیں۔انہوں کہا کہ انڈیا بلاک کا کنونئر ہی بھاجپا میں شامل ہوا تو اب ان کے پاس بچا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بہار میں این ڈی اے مخلوط حکومت کا آج پہلا کابینی اجلاس

واضح رہے کہ جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار نے اتوار کے روز مہاگٹھ بندھن سے کنارہ کشی کرتے ہوئے این ڈی اے کے ساتھ بہار میں مخلوط حکومت قائم کی۔ نتیش کمار کو حال ہی میں انڈیا اتحاد نے کنونئر بننے کی پیش کش کی تھی ، جس سے نتیش کمار نے قبول نہیں کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.