ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں نجی میوزک اسٹوڈیو سے گلوکاروں کو فائدہ پہنچنے کی امید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 3:00 PM IST

music studio soporeجموں کشمیر کے نوجوان کھیل کود اور پڑھائی کے بعد اب گلوکاری اور میوزک کی دنیا میں بھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔

سوپور میں نجی میوزک اسٹوڈیو سے  گلوکاروں کو فائدہ پہنچنے کی امید
سوپور میں نجی میوزک اسٹوڈیو سے گلوکاروں کو فائدہ پہنچنے کی امید

سوپور میں نجی میوزک اسٹوڈیو سے گلوکاروں کو فائدہ پہنچنے کی امید

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے گلوکار رحیل ڈار نے سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا اسٹوڈیو قائم کیا جہاں، ان کے مطابق، گلوکاروں اور موسیقی کے شوقین افراد کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم ہیں۔ رحیل ڈار قریب پندرہ برس تک ممبئی میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ موویز میں زیادہ تر میوزک کمپوزر اور کلوکار کی حیثیت سے ہی کام کیا ہے جبکہ انہوں نے بحیثیت سائیڈ آرٹسٹ بھی طبع آزمائی کی ہے۔ معروف میوزک کمپوزر انو ملک کے علاوہ جیتن للت کے ساتھ بھی رحیل کام کر چکے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران رحیل ڈار نے بتایا کہ وہ میوزک کے ساتھ گزشتہ دو دہائیوں سے بھی زائد عرصہ سے وابستہ ہے اور انہوں نے Indian Idol میں بھی شرکت کی ہے جس کے نتیجے سے وہ ممبئ پہنچے اور وہاں میوزک انڈسٹری کے ساتھ پندرہ برس تک کام کرتے رہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے رحیل نے کہا کہ وہ میوزک اور گلوکاری سے محبت رکھنے والے کشمیری نوجوانوں کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے آرٹسٹس کو بہتر اسٹوڈیو کے لیے سرینگر یا دوسرے شہروں کا سفر کرنا پڑتا تھا جس سے نہ صرف ان کا وقت ضائع ہوتا بلکہ انہیں کثیر رقم بھی خرچ کرنا پڑتی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مقبول پاکستانی موسیقاروں کی فہرست پر ایک نظر

ڈار نے مزید کہا کہ سوپور میں اسٹوڈیو کے قیام کا ان کا مقصد شمالی کشمیر کے باشندوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے علاوہ اپنے ہنر کو نئی نسل تک پہنچانا بھی ہے۔ رحیل ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں اسٹوڈیو کا اچھا رسپانس مل رہا ہے اور انہیں کشمیر کے کونے کونے سے لوگوں کی پذیرائی مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.