ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ کے دو رہائشیوں پر پی ایس اے عائد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 3:44 PM IST

بارہمولہ کے دو رہائشیوں پر پی ایس اے عائد
بارہمولہ کے دو رہائشیوں پر پی ایس اے عائد

Baramulla Residents Booked Under PSA بارہمولہ پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کو حراست میں لیکر کوٹ بلوال جیل منتقل کر دیا۔

بارہمولہ (جموں کشمیر) : جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلع میں دو شر پسندوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال، جموں روانہ کر دیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے اے این ای( ANE) کے تحت ان کے خلاف یہ سخت کارروائی انجام دی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے جیل بھیجے گئے دونوں افراد کی شناخت فیاض احمد کمار المعروف نرسمہ ولد غلام قادر ساکنہ خانپورہ، بارہمولہ اور محفوظ احمد بٹ المعروف محفوظ مولوی ولد ابو مجید بٹ ساکنہ جنباز پورہ، بارہمولہ کے طور پر ظاہر کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت باقاعدہ مجاز اتھارٹی کے ذریعے حکم نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی ان پر پی ایس اے عائد کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خلاف اس سے قبل کئی مقدمات درج ہیں اور دونوں امن و امان میں خلل و رخنہ ڈالنے اور املاک کی توڑ پھوڑ میں ملوث تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد پہلے سے ہی پی ایس اے کے تحت بند تھے تاہم اب ان پر پھر سے پی ایس اے عائد کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متعدد ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ملک دشمن و سماج دشمن سرگرمیاں جاری رکھیں اور انہیں درست نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ’بدنام‘ منشیات فروش پر پی ایس اے عائد، جیل منتقل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.