ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں محبوبہ مفتی کی صدارت میں پارٹی میٹنگ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 8:44 PM IST

pdp-mehbooba-mufti-held-meeting-in-jammu-with-party-leaders
جموں میں محبوبہ مفتی کی صدارت میں پارٹی میٹنگ منعقد

PDP Meeting in Jammu لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے انڈیا الائنس نے اترپردیش، دہلی، گجرات، ہریانہ چندی گڑھ میں سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے، لیکن ابھی تک جموں و کشمیر اور لداخ پارلیمانی سیٹوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔جموں وکشمیر اور لداخ میں چھ پالیمانی سیٹیں ہیں۔

جموں میں محبوبہ مفتی کی صدارت میں پارٹی میٹنگ منعقد

جموں:پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پیر پنچال خطے کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ جموں میں سینچر کے روز ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے حوالے سے گفت و شنید کی گئی۔ تاہم اس میٹنگ کے بارے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرنے سے انکار کیا۔


وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ معروف احمد خان نے کہا کہ یہ میٹنگ محبوبہ مفتی کی عمراہ سے واپسی کے بعد ان کے خیر مقدم کرنے کی غرض سے منعقد کی گئی، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں جموں کشمیر کے درپیش مسائل پر بھی بات کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی اور اس حوالے وہ بہت جلد جموں و کشمیر پارلیمانی نششتوں کے حوالے سے فیصلہ دے گی۔


ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں خطہ پیر پنچال کے ہی لیڈران موجود تھے اور اس میٹنگ میں راجوری پونچھ کے لیڈران نے اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے محبوبہ مفتی کو انتخابی امیدوار کھڑا کرنے کی تجویز پیش کی۔

مزید پڑھیں: 'این سی انڈیا الائنس کے ساتھ ہے اور رہے گی، فاروق عبداللہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا'

میٹنگ میں حاجی عبدالحمید چودھری (نائب صدر) امرک سنگھ رین (جنرل سیکرٹری) ایڈوکٹ ایم آر قریشی (سابق ایم ایل سی اور انتخابی کمیٹی انچارج اننت ناگ-پونچھ پارلیمانی سیٹ)، ماسٹر تصدق حسین، ایڈووکیٹ معروف خان، ایڈوکیٹ جاوید چودھری، امتیاز احمد نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں بانڈے، شمیم ​​گنائی (ضلع صدر پونچھ) اقبال شاہ (ضلع صدر راجوری)، ایڈوکیٹ شوکت چودھری، ندیم خان، ڈی ڈی سی منوہر سنگھ، انجم مرزا، تمیم ڈار، ایڈووکیٹ سید ماجد شاہ (جنرل سیکرٹری یوتھ پیر پنچال) اور دیگر موجود تھے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں پانچ پارلیمانی نشستیں ہیں جن پر نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور کانگریس الائنس میں انتخابات لڑنا چاہتی تھی۔ کانگریس اور پی ڈی پی الائنس میں انتخابات لڑنے میں کافی دلچسپی دکھا رہے تھے لیکن نیشنل کانفرنس محض جموں کی دو سیٹوں پر ہی اتحاد کرنا چاہتی تھی جبکہ سرینگر، بارہمولہ اور اننت ناگ - راجوری سیٹ پر این سی خود لڑنا چاہتی ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.