ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آخرکار پیرا کرکٹر عامر حسین لون سچن ٹنڈولکر سے ملاقی ہوئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 9:41 PM IST

Updated : Feb 24, 2024, 2:34 PM IST

Sachin Meets Para Cricketer Amir Hussain ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر اپنے اہلخانہ سمیت گذشتہ چند دنوں سے کشمیر کی سیر پر ہیں۔انہوں نے دورے کے دوران پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ میں قائم ایک کرکٹ بیٹ منی فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔ سچن نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ جھیل ڈل میں شکارہ سواری بھی کی۔

Etv Bharat
آخرکار پیرا کرکٹر عامر حسین لون سچن ٹنڈولکر سے ملاقی ہوئے

سرینگر: آخرکار معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور جموں و کشمیر کے پیرا کرکٹر عامر حسین کے درمیاں جمعہ کے روز ملاقات ہوگئی۔مارسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے معذور کرکٹر عامر حسین لون کو ملاقات کے لئے سرینگر مدعو کیا، جس دوران عامر حسین نے سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ملاقات کی۔

یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے حال ہی میں ایکس پر پیرا کرکٹر اور جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان عامر حسین لون کی پذیرائی کی تھی اور عامر کے ساتھ ملاقات کا بھی وعدہ کیا تھا۔

آخرکار پیرا کرکٹر عامر حسین لون سچن ٹنڈولکر سے ملاقی ہوئے

ملاقات کے دوران سچن ٹنڈولکر اور عامر حسین کے درمیاں مختصر گفتگو ہوئی اور عامر حسین نے ملاقات کے لئے مدعو کرنے پر سچن ٹنڈولکر کا شکریہ ادا کیا۔

سچن ٹنڈولکر نے عامر حسین لون کو ایک بلا (بیٹ) تحفہ کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ "یہ بیٹ آپ کے گاؤں والوں کے لئے میری طرف سے تحفہ ہے سب کو بولیں کہ من لگا کر کرکٹ کھیلیں اور کھیل کا مزہ لیں"

سچن ٹنڈولکر نے پیرا کرکٹر عامر حسین لون سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ' انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ٹنڈولکر نے عامر حسین کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں شاباشی دی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

بتادیں کہ سچن ٹنڈولکر گزشتہ کئی روز سے اپنی فیملی کے ساتھ وادی کشمیر کے دورے پر ہیں۔عامر حسین لون بڑی بے صبری سے سچن ٹنڈولکر سے ملنے کے منتظر تھے۔

مزید پڑھیں:



بتادیں کہ سچن ٹنڈولکر اپنے اہل خانہ کے ساتھ 17 فروری کو سرینگر سے پہلگام روانہ ہوئے تھے جس دوران انہوں نے پلوامہ کے چرسو میں بلے تیار کرنے والی فیکٹری پر کچھ وقت گزار اور مقامی بیٹ فیکٹری مالک کے گھر پر چائے نوش کی تھی، بعد میں ٹنڈولکر نے اپنی اہلیہ انجلی اور دختر سارہ ٹنڈولکر کے ہمراہ مارٹنڈ سوریا مندر میں حاضری دے کر پہلگام روانہ ہوئے تھے اور وہاں پر دو روزہ سیر و تفریح کے بعد واپس سرینگر روانہ ہوئے تھے۔

Last Updated :Feb 24, 2024, 2:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.