ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہماری لڑائی نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے: محمد لطیف بھٹ - Mohammad Lateef Bhat on Congress

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 4:44 PM IST

Mohammad Lateef Bhat on National Conference: پلوامہ کے بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بھٹ نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس کے خلاف ہے۔

Our fight is against National Conference Congress and Peoples Democratic Party: Mohammad Lateef Bhat
ہماری لڑائی نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے: محمد لطیف بھٹ (ETV Bharat Urdu)

ہماری لڑائی نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے: محمد لطیف بھٹ (ETV Bharat Urdu)

پلوامہ: بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ پلوامہ کی جانب سے ضلع پلوامہ کے پتل باغ علاقہ میں بوتھ لیول کے کارکنوں کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہاں سے پارلیمانی انتخابات میں امیدوار نہ ہونے کے باوجود بی جے پی یونٹ پلوامہ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ ضلع پلوامہ کے علاقہ پتل باغ میں منعقدہ پروگرام کے دوران بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بھٹ، ڈی ڈی سی ممبر و جنرل سکریٹری بی جے پی اوتار سنگھ، ان کے علاوہ حلقہ صدور بھی موجود تھے۔ پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع ٹیم کو پارلیمانی انتخابات کے لیے تیار کرنا ہے۔ پروگرام میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے پارٹی کارکنان اور بوتھ لیول کارکنان کی بڑی تعداد میں موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ووٹرز میں بیداری پیدا کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی نئی پہل - Lok Sabha Election 2024

اس موقع پر محمد لطیف بھٹ نے کہا کہ ہماری لڑائی نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام منعقد کرنے کا ہمارا مقصد لوگوں کو حق رائے دہی سے آگاہ کرنا اور تینوں جماعتوں کے خلاف ووٹ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس پارٹی کو بی جے پی حمایت دے رہی ہے وہ پارلیمانی انتخابات میں زبردست جیت حاصل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.