ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں میگا شجر کاری کا اہتمام - NLCO organized mega plantation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 5:44 PM IST

ضلع انتظامیہ گاندربل کے تعاون سے نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن نے میگا شجرکاری کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ایل سی او منظور وانگنو نے کہا کہ شجری کاری کی یہ مہم ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے میں ایک اہم اور کلیدی رول ادا کرے گی۔ اس مہم کے تحت گاندربل میں 10 ہزار پودے لگائے گئے۔

NLCO ORGANIZED MEGA PLANTATION
NLCO ORGANIZED MEGA PLANTATION (Etv Bharat)

NLCO ORGANIZED MEGA PLANTATION (ETV Bharta)

گاندربل: میگا شجری کاری مہم اور ماحولیاتی تحفظ پروگرام کےدوسرے مرحلے کے تحت نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن (این ایل سی او) کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے وسطی ضلع گاندربل میں 50 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا یے۔

اس مہم کے ایک حصے کے تحت بدرکنڈ گاندربل میں 10ہزار پودے لگائے گئے اس شجرکاری سے ضلع میں سرسبز پائیدار مستقبل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اس موقعے پر چیئرمین این ایل سی او منظور وانگنو نے کہا کہ شجری کاری کی یہ مہم ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے میں ایک اہم اور کلیدی رول ادا کرے گی اور یہ پہل انسانی بقاء کے لیے موثر اور کارگر ثابت ہوگی۔

وانگنو نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور تعاون کیا۔ انہوں نے ڈی سی گاندربل، شری شیامبیر سنگھ، آئی اے ایس، ڈائرکٹر ایف پی ایف، رینج آفیسر، ڈی ایف او سندھ، چیف پلاننگ آفیسر، اے سی ڈی گاندربل، محکمہ جنگلات، محکمہ سماجی جنگلات، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ٹریفک، کے افسران کے ساتھ خصوصی شکریہ ادا کیا۔

این ایل سی او کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم نے ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ ایسے میں دوسرے گرین گروپس، ماحولیاتی تنظیموں اور انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی پہل میں اپنی عملِ تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ ادارے ان پودوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے۔

وانگنو نے رضاکاروں دیگر متعلقین کے تعاون کی تعریف کی جس میں سابق ایڈیشنل چیف کنزرویٹر جنگلات لطیف احمد بٹ، کے سی سی آئی کے ندیم قادری، ماحولیاتی وکیل امجد رضوی اور کوآرڈینیٹر عبدالرؤف خان اور پبلک ریلیشن آفیسر ڈسٹرکٹ گاندربل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے تمام مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طلباء کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی پرجوش شرکت نے تقریب کو کامیاب بنایا۔ واضح رہے اس تقریب میں ایس ایس ایم کالج، کریسنٹ پبلک اسکول، سالیسِٹر انٹرنیشنل اسکول، بلالیہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ، آر پی اسکول ناگبل، علمدار کشمیر میموریل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ، ایور گرین ہائی اسکول، ایچ ای ایم ایچ ایس، نیو ڈریم لینڈ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ، نیو مون لینڈ ،پبلک اسکول، نیو ٹائنی ہارٹس اسکول، قمریہ ماڈل ہائی سیکنڈری ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.