ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بچیوں کا قومی دن: تحصیل لیگل سروسز کمیٹی گاندربل نے کیا ایک تقریب کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 4:58 PM IST

National Girl Child Day: Tehsil Legal Services Committee Ganderbal organized an event
National Girl Child Day: Tehsil Legal Services Committee Ganderbal organized an event

National Girl Child Day۔ Girl Child day at Ganderbal۔ بچیوں کے قومی دن پر تحصیل لیگل سروسز کمیٹی گاندربل کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بھارتی معاشرے میں لڑکیوں کو درپیش ناانصافیوں کے بارے میں عوامی بیداری کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی گئیں۔

گاندربل: نیشنل گرل چائلڈ ڈے ہر سال 24 جنوری کو بھارت میں منایا جاتا ہے۔ اسے 2008 میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور حکومت ہند نے شروع کیا تھا، اسی طرح تحصیل لیگل سروسز کمیٹی، گاندربل نے امیگریڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز ڈپارٹمنٹ، گاندربل اور محکمہ صحت، گاندربل کے ساتھ مل کر میٹنگ بال سی ڈی پی اور پوشن پروجیکٹ، گاندربل میں بچیوں کا قومی دن منایا۔ یہ پروگرام نصرت علی حکاک، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل کی رہنمائی میں اور محمد وسیم مرزا، چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی، گاندربل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ برجینا حامد اور ایڈووکیٹ شاہینہ علی نے نیشنل گرل چائلڈ ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:

پلوامہ میں بچیوں کا قومی دن منایا گیا

پروگرام کے دوران حق تعلیم، چائلڈ میرج، چائلڈ لیبر، خواتین میں خواندگی کی کم شرح خواتین کی آزادی، خواتین کے خلاف تشدد ( گھر یلو تشدد کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی زیادتیوں)، خواتین کے خلاف امتیازی سلوک، ذہنی اور جذباتی ہراسانی کے حوالہ سے بہت سے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تحصیل قانونی خدمات کمیٹی، گاندربل نے لڑکیوں کے قومی دن کے موقع پر ایک میڈیکل کیمپ بھی انعقاد کیا تاکہ لڑکیوں میں صحت کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔ اس پروگرام میں میڈیکل آفیسرز، سپروائزر ( آئی سی ڈی ایس، گاندربل)، میڈیکل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ گاندربل کا عملہ، آئی سی ڈی ایس گاندربل، ٹی ایل ایس سی گاندربل، ٹی ایل ایس سی گاندربل کے پی ایل وی اور آنگن واڑی ورکرس وغیرہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.