ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی دورہ کشمیر: دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن کی فضا قائم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 3:29 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 5:02 PM IST

Modi kashmir Visit وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور خطہ کی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں "آرٹیکل 370 پر قوم کو گمراہ کر رہی ہیں۔

Etv Bharatmodi-kashmir-visit-congress-jk-regional-parties-of-j-and-k-mislead-people-on-article-370
مودی دورہ کشمیر: دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن کی فضا قائم

مودی دورہ کشمیر: دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن کی فضا قائم

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات 7 مارچ کو سرینگر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور علاقہ کی سیاسی پارٹیاں آرٹیکل 370 پر قوم کو گمراہ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ "کیا آرٹیکل 370 نے جموں و کشمیر کے لوگوں یا منتخب خاندانوں کو فائدہ پہنچایا؟ لوگ اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں کہ انہیں گمراہ کیا گیا ہے۔"

کشمیر کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: 'دھرتی کے سورگ یعنی کشمیر کی سر زمین پر قدم رکھنے کے بعد میں اپنے احساسات و جذبات کو بیان کرنے سے قاصر ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں یہاں کے خوبصورت پہاڑ اور ماحول دل کو چھو لیتے ہیں'۔
نریندر مودی نے کہا: 'آج جو جموں وکشمیر منظر نامے پر نمودار ہوا ہے ملک کے ہر شہری کا خواب تھا، صرف آپ نہیں بلکہ ملک بھر کے 285 بلاکوں میں لوگ میرا خطاب سن رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا: 'آج ڈاکٹر شیام پرساد مکھر جی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے اور ان کی قربانی ثمر آور ثابت ہو رہی ہے اور آج میں سمجھ سکتا ہوں کہ میں کسی بھی مشکل چلینج پر قابو پا سکتا ہوں اور آج ملک کے 140 کروڑ لوگ وکست جموں و کشمیر دیکھ کر راحت کی سانس لے رہے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا: 'کشمیری عوام کی طرف سے مجھے یہاں جو پیار ملا میں اس پیار کو واپس کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑو گا یہ مودی کی گارنٹی ہے'۔

انہوں نے مودی کی گارنٹی کو کشمیری میں دہرا کر کہا: 'یہ چھ مودی سنز گارنٹی'۔


وزیر اعظم نے کہا کہ جموں میں، میں نے حال ہی میں 32 سو کروڑ روپیوں کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا: 'اور آج مختصر وقت میں، میں سرینگر میں 64 سو کروڑ روپیوں کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کروں گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر بھارت کا تاج ہے اور کوئی بھی اس کو کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے سے نہیں روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا: 'ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب ترقیاتی منصوبوں کو ملک کے باقی حصوں میں تو عملی جامہ پہنایا جاتا تھا لیکن یہاں نہیں، لیکن آج وقت نے کروٹ بدلی ہے اور میں نے آج یہاں سے ملک کے باقی حصوں کے لئے اسکیموں کا افتتاح کیا ہے'۔


کانگریس اور دوسری سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا: 'دفعہ 370 سے ہمیشہ صرف ان ہی پارٹیوں کو فائدہ پہنچتا تھا عام لوگوں کو نہیں اور اب اس دفعہ کی تنسیخ کے بعد لوگوں کے خواب پورے ہو رہے ہیں اور ان کے دروازوں پر نئے مواقع دستک دہے رہے ہیں'۔
انہوں نے کانگریس کے بغیر کسی پارٹی کا نام نہ لیتے ہوئے کہا: 'کچھ سیاسی جماعتیں دفعہ 370 کو اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کر رہی تھیں لیکن اب وہ ختم ہوگیا ہے'۔


ان کا کہنا تھا: 'جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے کے بعد پہلی بار مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں، اور دوسرے مستضعف طبقوں سے وابستہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا یہ لوگ گذشتہ 70 برسوں سے اپنے حقوق کا انتظار کر رہے تھے'۔


جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کو جموں و کشمیر بینک کو خراب کرنے کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے نریندر مودی نے کہا: 'یہ بینک ڈوبنے والا تھا اور لوگوں کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہو سکتا تھا'۔
انہوں نے کہا: 'لیکن ہم نے اس بینک کو جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے چنگل سے آزاد کیا آج یہ بینک 17 سو کروڑ روپیوں کا منافع کما رہا ہے اس کا شیئر ریٹ 140 روپیے تک بڑھ گیا اور آج یہ بینک 2.25 لاکھ کروڑ روپیوں کی تجارت کر رہا ہے'۔


وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر کو آج شادی بیاہ کی تقریب انجام دینے کے لئے سب سے زیادہ مطلوب جگہ کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: 'میں خود اس کے لئے مہم چلا رہا ہوں اور اب یہ پیغام پھیل چکا ہے کہ جموں وکشمیر میں شادی بیاہ کی تقریبات انجام دی جائیں اور یہاں کچھ دنوں کے لئے ٹھہرا جائے تاکہ یہاں مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے'۔


ان کا کہنا تھا: ' گزشتہ برس جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس سے جموں وکشمیر میں سیاحوں کا رش غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے اور سال گذشتہ زائد از 2 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی'۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ درج ہوا ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ سال گذشتہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے بھی ریکارڈ تعداد میں یاتری آئے اور یہی حال جموں میں ویشنو دیوی مندر کا بھی تھا۔

انہوں نے کہا: 'کچھ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ مودی کی کوئی فیملی نہیں ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے یں کہ پوری قوم میری فیملی ہے'۔

ان کا کہنا تھا: 'آج جموں وکشمیر کے لوگ میرے حریفوں کو یہ کہہ کر کہ ہم ان کی فیملی یں، بھر پور جواب دے رہے ہیں
انہوں نے کہا: 'چونکہ ماہ رمضان آ رہا ہے جموں وکشمیر بھی امن اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھے گا'۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے پانچ برسوں کے دوران جموں وکشمیر ترقیاتی منظر نامے پر نمایاں تبدیلی دیکھے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ترقی اور خوشحالے کے منازل طے کرنے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مودی دورہ کشمیر: ریلی میں کشمیر کے کامیاب کاروباریوں سے کی وزیر اعظم نے بات چیت

انہوں نے کہا کہ "منتخب خاندانوں کے لیے وہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے اور آج 370 نہیں ہے، اس لیے جموں کشمیر کے نوجوانوں کی امنگیں پوری ہو رہی ہیں اور انہیں نئے مواقع مل رہے ہیں۔ سب کے لیے مساوی حقوق اور مواقع ہیں‘‘

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : Mar 7, 2024, 5:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.