ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مفتی اعظم ناصر الاسلام کی والدہ کے انتقال پر میرواعظ نے کیا صدمے کا اظہار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 7:19 PM IST

مفتی اعظم جموں و کشمیر ناصر الاسلام فاروقی کی والدہ کا انتقال گزشتہ روز جموں کے ایک ہسپتال میں ہوگیا۔مرحومہ کا نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد خانقاہ معلی سرینگر میں ادا کیا گیا،جس میں کثیر تعداد نے لوگوں نے شرکت کی۔

mirwaiz-expresses-condolence-over-passing-of-mufti-nasir-ul-islam-mother
مفتی اعظم ناصر الاسلام کی والدہ کے انتقال پر میرواعظ نے کیا صدمے کا اظہار

سرینگر: میرواعظ کشمیر اور متحدہ مجلس علما کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مجلس علما کے رکن اثاثی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سربراہ اور مفتی اعظم جموں وکشمیر مفتی ناصر الاسلام فاروقی اور مفتی فرید الدین فاروقی کی والدہ گرامی کے سانحہ ارتحال پر اپنے دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے پورے مفتی خاندان کے ساتھ اپنی تعزیت اور تسلیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں میرواعظ نے مرحوم مفتی اعظم محمدبشیر الدین فاورقی کی شریک حیات اور شہید ملت میر واعظ مولانا محمد فاروق کی موسیری بہن بھی تھیں اور اس نسبت سے مرحومہ کی میرواعظ خاندان کے ساتھ قریبی قربت اور تعلقات تھے کی عزم و ہمت کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک نیک سیرت، صوم و صلوٰۃ کی پابند اور انتہائی وفا شعار خاتون تھیں۔

میرواعظ نے مرحومہ کے بلند درجات، ان کی جنت نشینی اور جناب مفتی ناصر الاسلام، جناب مفتی فرید الدین فاروقی اور مفتی خاندان کے دیگر پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی۔اس دوران میرواعظ کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مرحومہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مفتی ناصر الاسلام اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: مفتی اعظم ناصر الاسلام کی والدہ انتقال کر گئیں



مرحومہ کا نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد خانقاہ معلی سرینگر میں ادا کیا گیا،جس میں کثیر تعداد نے لوگوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ مفتی اعظم جموں و کشمیر ناصر الاسلام فاروقی کی والدہ کا انتقال جمعرات کی شام جموں کے ایک اہسپتال میں ہوا وہ 80 برس کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.