ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا - Man Eater Leopard killed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:11 PM IST

man-eater-leopard-that-killed-two-minors-in-budgam-shot-dead
بڈگام میں آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

Man Eater Leopard Killed وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے متعدد علاقوں میں خوف ودہشت پھیلانے والے آدم خور تیندوے کو بالآخر پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مذکورہ آدم خور تیندوے نے دو ہفتوں کے دوران دو بچوں کو نوالہ بنایا تھا۔

بڈگام میں آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں حکام نے منگل کو ایک آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تیندوے نے دو ہفتوں کے دوران دو کمسن بچوں کو نوالہ بنایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بڈگام کے خانصاحب اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران آدم خور تیندوے نے خوف ودہشت ماحول قائم کر رکھا تھا، لوگ غروب آفتاب کے بعد ہی گھروں میں محصور ہو کررہ جاتے تھے۔
مذکورہ آدم خور تیندوے نے دو ہفتوں کے دوران دو بچوں کو نوالہ بنایا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تیندوے کو گولی مارنے کا حکم دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ہارون بڈگام میں آدم خور تیندوے کونشانہ بازوں نے گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا جس کے بعد اب لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
اس حوالے سے ایک اہلکار نے بتایا کہ حالیہ واقعہ کے پس منظر میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو سے ہدایات ملنے کے بعد حکام نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے جال بچھا تھا تاہم وہ بے ثود ثابت ہوا

انہوں نے کہا کہ "کئی دنوں کے انتظار کے بعد، جموں و کشمیر پولیس نے خان صاحب بڈگام کے سمسان گاؤں کی نرسری میں تیندوے کو مار ڈالا"۔
مزید پڑھیں:

بڈگام میں تیندوے نے پانچ سالہ بچی کو اپنا نوالہ بنایا

بڈگام میں 9 سالہ بچی کو چیتے نے بنایا شکار، بچی کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.