ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سجاد لون کی مظفر بیگ کے ساتھ ملاقات، لوک سبھا الیکشن کیلئے حمایت کی درخواست - Sajad Lone meets Muzaffar Baig

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 5:28 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے سجاد غنی لون کو بارہمولہ نششت سے میدان میں اترا ہے۔ ان کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر، عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کے سابق رکن پارلیمان فیاض میر سے ہوگا۔ اپنی پارٹی نے اس سیٹ پر سجاد غنی لون کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

Etv Bharatsajad-lone-meets-muzaffar-baig-safina-to-seek-support-in-ls-election
سجاد لون کی مظفر بیگ کے ساتھ ملاقات، لوک سبھا الیکشن کیلئے حمایت طلب

سرینگر: جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے حمایت طلب کرنے کے لیے سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ کے ساتھ ملاقات کی۔ واضح رہے کہ سجاد لون شمالی کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لیے پیپلز کانفرنس کے امیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ہے۔ سابق رکن پارلیمان فیاض میر بھی اس سیٹ پر پی ڈی پی کی طرف سے قمست آزمائی کر رہے ہیں۔

سجاد لون نے بدھ کے روز 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'مظفر بیگ صاحب اور سفینہ بیگ صاحبہ کے ساتھ ملاقات باعث مسرت تھی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ظاہر سی بات ہے کہ ان کے ساتھ گفتگو کا محور الیکشن ہی تھا، میں نے زور دیا کہ ان کی حمایت حاصل کرنا میرا حق ہے'۔ لون نے اپنے 'ایکس' اکاوئنٹ پر ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں بااثر شیعہ لیڈر اور پیپلز کانفرنس کے جنرل سکریٹری عمران رضا انصاری بھی نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:



قابل ذکر ہے کہ ساجد لون ہندوارہ اسمبلی حلقے سے منتخب ہونے والے سابق رکن اسمبلی ہیں اور وہ پی ڈی پی کے دورِ اقتدار میں وزیر بھی رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مظفر حسین بیگ نے پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی آٹھویں برسی کے موقع پر مرحوم کی قبر پر منعقد پروگرام میں شرکت کی تھی،جس دوران انہوں نے ڈی پی میں واپسی کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس پارٹی سے کبھی نہیں نکلے تھے، لیکن دوری اختیار کی تھی۔ بعد میں مظفر بیگ نے 21 فروری کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ڈی پی کے ساتھ وابستہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.