ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام میں لشکر ماڈیول کا پردہ فاش، چار عسکریت پسند معاونین گرفتار: پولیس

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 25, 2024, 9:28 PM IST

Updated : Feb 25, 2024, 10:10 PM IST

LeT Module Busted سکیورٹی فورسز نے کولگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

let-module-busted-in-kulgam-four-militant-associates-arrested-police
کولگام میں لشکر ماڈیول کا پردہ فاش، چار عسکریت پسند معاونین گرفتار:پولیس

کولگام میں لشکر ماڈیول کا پردہ فاش، چار عسکریت پسند معاونین گرفتار: پولیس

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اتوار کے روز سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ کولگام پولیس ، فسٹ آرآر اور 18بٹالین سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران چار عسکریت پسند معاونین کو حراست میں لے لیا ہے۔

موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت ظہور احمد پنڈت ولد عبدالغنی پنڈت ، بشیر حسین پنڈت ولد فاروق احمد پنڈت، امتیاز گل ولد گل محمد بٹ اور گلزار احمد کھار ولد غلام محمد کھار ساکنان وانپورہ کے بطور کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسند معاونین کے قبضے سے پستول ، دو پستول میگزین، 20پستول گولیوں کے راونڈ چار یو بی جیز اور 24 انساس گولیوں کے راؤنڈ برآمد کئے۔پولیس نے اس حوالے سے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش ،5 معاونین گرفتار: پولیس

واضح رہے کہ 27 جنوری کو سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کراس بارڈر عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش کرکے پانچ اعانت کاروں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

( یو این آئی)

Last Updated : Feb 25, 2024, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.