ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل: رہائشی علاقے میں تیندوا کے گھسنے سے دہشت کا ماحول - Leopard Found In Ganderbal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 5:37 PM IST

Leopard Spotted In Ganderbal: گاندربل ضلع کے فتح پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیندوے نے وائلڈ محکمہ کے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا۔ مقامی باشندوں کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے تیندوا کو پکڑنے کی کوشش تیز کردی ہے۔ تیندوا کے حملے میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

گاندربل کے فتح پورہ رہائشی علاقے میں تیندوا کے گھسنے سے دہشت کا ماحول
گاندربل کے فتح پورہ رہائشی علاقے میں تیندوا کے گھسنے سے دہشت کا ماحول

گاندربل کے فتح پورہ علاقے میں تیندوا کے گھسنے سے دہشت کا ماحول

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموںو کشمیر کے ضلع گاندربل کے فتح پورہ علاقے میں بدھ کے روز رہائشی بستی میں اچانک تیندوا نمودار ہوا جس وجہ سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔ تیندوا کے حملے میں دو مقامی خاتون سمیت محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق بدھ کی صبح ضلع گاندربل کے فتح پورہ علاقے میں اچانک ایک تیندوا کو رہائشی علاقے کے قریب بھٹکتے ہوئے دیکھا۔

مقامی باشندوں نے اس کی فورا اطلاع کی محکمہ جنگلات کو دی ۔جب تک محکمہ جنگلات کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچتے اس وقت تیندوے کے حملےمیں دو مقامی خاتون زخمی ہوچکی تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں مطلع کیا چنانچہ وائلڈ لائف محکمہ کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور تیندوے کو قابو کرنے کی کوشش کے دوران تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Man eater leopard killed : اننت ناگ میں آدم خور تیندوے کو کیا گیا ہلاک

حکام کے مطابق انتھک کوشش کے بعد تیندوے پر قابو پایا گیا اور بعد ازاں اسے وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا گیا۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کی جانب سے رہائشی علاقوں میں نمودار ہونے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.