ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پولیس اور فوج کے سینیئر آفیسران نے جموں و کشمیر سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 7:33 PM IST

Security Meeting JK جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین ، شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچیندر کمار اور فوج کے سینیئر آفیسران کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس دوران جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Etv BharatJK police CHIEF and GOC northern Command took stock of the security situation
پولیس اور فوج کے سینیئر آفیسران نے جموں و کشمیر سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

سرینگر: شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل سوچیندر کمار نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین اور تمام ایجنسیوں کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی۔تمام ایجنسیوں کے درمیان تال میل اور آنے والے مہینوں کے دوران سیکورٹی تیاریاں اس بات چیت کا محو رہی۔

دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین ، شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچیندر کمار اور فوج کے سینیئر آفیسران کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کے دوران تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل اور آنے والے مہینوں کے دوران سکیورٹی تیاریوں پر گفت وشنید ہوئی۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ اس غیر معمولی اہمیت کی حامل میٹنگ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط کرنے کی خاطر طریقہ کار پر غورو غوض کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران کشمیر میں سرگرم ملیٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں سینیئر آفیسران کو جانکاری فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر اور پولیس سربراہ کو ایل او سی پر فوج کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ حد متارکہ پر فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کمان کے فوجی سربراہ کا دورہ لائن آف کنٹرول

ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران کے مابین ملاقات کے دوران جموں وکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا ۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.