ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: کسانوں نے محکمہ ہارٹیکلچرکے خلاف برہمی کا اظہار کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 1:21 PM IST

Pulwama Farmers on Weather: وادی میں برفباری اور بارش سے کسان خوش ہیں لیکن انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ہارٹیکلچر کے خلاف برہمی کا بھی اظہار کیا۔

پلوامہ میں کسانوں نے محکمہ ہارٹیکلچرکے خلاف برہمی کا اظہار کیا

پلوامہ: کسانوں کے مطابق جہاں وادی میں دیر سے برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے اُن کے باغات سیرب ہو گئے ہیں۔ اس مرتبہ اچھی پیداوار کا امکان ہے۔ وہیں محکمہ باغبانی کی عدم توجہی کی وجہ سے کسانوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔ کسانوں کے مطابق اگرچہ برف باری اور براش کی وجہ سے پہلے وادی بھر میں خوشی کی لہر پیدا ہوگئی تھی لیکن اب کاشتکاروں کو زمین میں نمی کم ہونے کا خدشہ تھا۔ کسانوں کے مطابق محمکہ باغبانی نے ضلع کے کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر مناسب جانکاری دینے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے تاکہ کم بارش یا برفباری کی صورت میں اپنے زمین میں نمی برقرار رکھا جا سکے یا اسے پھر کچھ عرصے تک روکا جا سکے۔ واضح رہے کہ خشک موسم سے مایوس کسانوں میں برفباری سے ایک امید کی کرن جاگ اٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: بھاری برفباری کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر

کسانوں کا کہنا ہے کہ ہارٹیکلچر محکمہ کے افسروں کو چاہے تھا کہ وہ کسانوں کو ضروری ایڈوائزری جاری کرتے یا ان کے لئے کوئی بیداری پروگرام منعقد کرتے تاکہ کسانوں کو ایک اچھی صلاح مل جاتی کہ کس طرح سے وہ اپنے باغات میں نمی کو برقرار رکھیں اور ادویات یا دوسری ضروری چیزوں استعمال کریں۔ یہ ضروری جانکاری نہ ملنے کے سبب ان کے باغات کو نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے جو ضلع کے کسانوں کے لیے باعث تشویش کا باعث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.