ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی آمدورفت کیلئے بند،مسافر مشکلات سے دوچار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 5:38 PM IST

jammu-srinagar-national-highway-remains-closed-on-second-day
جموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی آمدورفت کیلئے بند،مسافر مشکلات سے دوچار

Srinagar Jammu Traffic update وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ جوڑی والی سرینگر جموں قومی شاہراہ آج دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند رہی ہے۔ شاہراہ کی بحالی کے لیے انتظامیہ و بیکن عملہ کی جانب سے کام جاری ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی آمدورفت کیلئے بند،مسافر مشکلات سے دوچار

اننت ناگ: حالیہ بارش اور برفباری کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ آج دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند رہی۔


جہاں عام لوگ حالیہ برفباری سے کافی خوش نظر آرہے ہیں، وہی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر درماندہ مسافر ضلع انتظامیہ سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ رامبن کے نزدیک زمین کھسکنے کی وجہ سے قومی شاہراہ آج دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند رہی ہے۔

شاہراہ بند رہنے سے بانہال قاضی گنڈ ٹنل کے دونوں اطراف مسافر اور مال بردار گاڑیاں کی ایک بڑی تعداد درماندہ ہوگئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ قومی شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لیے بیکن کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ رامبن اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شاہراہ بند ہونے سے کشمیر میں سیاح درماندہ ہوئے ہیں۔ درماندہ مسافروں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی مدد کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرینگر اور اننت ناگ میں سیزن کی پہلی برفباری


ادھر انتظامیہ نے مسافروں کو فی الحال کافی قومی شاہراہ پر سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے،کیونکہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر پہلے ہی برفانی اور مٹی کے تودے و پتھر گر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے اور اس سے جان و مال کی حفاظت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.