ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بینک فراڈ کیس :ای ڈی نے ابتک 195.91 کروڑ روپیہ کی جائیداد کو ضبط کیا:ترجمان

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 14, 2024, 5:47 PM IST

Etv Bharatj-and-k-state-co-operative-bank-fraud-case-ed-attaches-immovable-properties-worth-rs195-crore
بینک فراڈ کیس :ای ڈی نے ابتک 195.91 کروڑ روپیہ کی جائیداد کو ضبط کیا:ترجمان

جموں و کشمیر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سرینگر نے محمد شفیع ڈار اور عبدالحمید ہجام کی 2.45 کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا۔

سرینگر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز بینک فراڈ کیس میں مزید 2.45 کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

ای ڈی کے مطابق سرینگر برانچ نے جے اینڈ کے اسٹیٹ کوآپریٹور بینک کے ساتھ کئے گئے مالی بے ضابطگیوں کے ایک کیس میں ابتک 195.91 کروڑ روپیہ کی جائیداد کو اٹیچ کیا ہے۔
ای ڈی نے جمعرات کے روز ایکس پر لکھا :”جے اینڈ کے اسٹیٹ کوآپریٹوبینک فراڈ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سری نگر نے محمد شفیع ڈار اور عبدالحمید ہجام کی 2.45کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا ۔“
انہوں نے مزید بتایا کہ بینک فراڈ کیس میں ای ڈی نے ابتک 195.91 کروڑ روپیہ کی جائیداد کو تحویل میں لیا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیربینک فراڈ کیس: ای ڈی نے 4.81 کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد ضبط کی


واضح رہے کہ 11مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 4.81کروڑ روپیہ مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کومنسلک کیا تھا۔

ای ڈی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر زونل آفس نے جموں وکشمیر بینک فراڈ کیس میں 18 کنال اراضی اور عمارت جس کی مالیت 4.81کروڑ روپیہ ہے کو ضبط کیا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.