ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں وزیراعظم کا دورہ کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 7:32 PM IST

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ کامیاب بنانے کے لیے پارٹی سطح پر تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ بی جے پی کے کئی سینئر رہنما اور وزراء کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ وہیں پارٹی کے کارکنان میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور عام لوگوں نے بھی وزیر اعظم کے دورے سے کافی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

Dr Darakhshan Andrabi
پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں وزیراعظم کا دورہ کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں وزیراعظم کا دورہ کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی کی سنیئر رہنما اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اور سبھی کارکنان وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک جھلک پانے کے لیے بے تاب ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر پارٹی سطح پر بھی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا بگل بچ چکا ہے، ایسے میں وزیر اعظم کا کشمیر دورہ اس تناظر میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دوران نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی پروجیکٹس اور فلاحی اسکیموں کا افتتاح کیا بلکہ کئی اہم اعلانات بھی متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ کامیاب بنانے کے لیے پارٹی سطح پر تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ بی جے پی کے کئی سینئر رہنما اور وزراء کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ وہیں پارٹی کے کارکنان میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور عام لوگوں نے بھی وزیر اعظم کے دورے سے کافی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

بات چیت کے دوران ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جو نیا کشمیر بن گیا ہے اور جو کام وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیا، اس کی مثال کہیں نہیں ملے گی۔

لوک سبھا انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا بی جے پی ہر صورت میں انتخابات کے لیے تیار ہے، ایسے میں اگرچہ پارٹی نے جموں صوبے کی دو نشستوں کے لیے امیدواروں کا نام سامنے لایا ہے، تاہم چند دنوں میں پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے بعد کشمیر صوبے کی تین نشستوں کی خاطر بھی امیدوار نامزد کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پارلیمانی امیدوار نامزد کیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا اس پر میں کاربند رہوں گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی ایسی کوئی خبر نہیں ہے البتہ یہ لوگوں کا پیار ہے، جس کی وجہ سے پارلیمان انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے طور پر میرا نام سامنے لایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.