ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ون نیشن، ون الیکشن کمیٹی کا کام مکمل، حکومت اور الیکشن کمیشن اس پر حتمی فیصلہ لیں گے :غلام نبی آزاد

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 17, 2024, 5:45 PM IST

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد

Azad on JK election ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز کہا کہ جوں ہی لوک سبھا انتخابات کا عمل مکمل ہوگا تو ایک ماہ بعد جموں وکشمیر میں بھی اسمبلی چناؤ منعقد کئے جانے چاہئے، کیونکہ اب دس سال بیت گئے ہیں کہ یہاں الیکشن نہیں ہوئے ہے۔

ون نیشن، ون الیکشن کمیٹی کا کام مکمل، حکومت اور الیکشن کمیشن اس پر حتمی فیصلہ لیں گے :غلام نبی آزاد

جموں: جموں وکشمیر پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں بھی اسمبلی الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس یاترا میں امیدواروں کو ڈھونڈ رہی ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی چناؤ نہ کرانے کا فیصلہ بروقت ہے، کیونکہ یونین ٹریٹری میں امیدواروں کو بھی سکیورٹی فراہم کرنی پڑتی ہے۔


غلام نبی آزاد نے کہا کہ جوں ہی لوک سبھا انتخابات کا عمل مکمل ہوگا تو ایک ماہ بعد جموں وکشمیر میں بھی اسمبلی چناؤ منعقد کئے جانے چاہئے، کیونکہ اب دس سال بیت گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں امیدواروں کو معقول سکیورٹی کا بندوبست کرنا پڑتا ہے جس وجہ سے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی چناؤ نہیں کرائے گئے۔ ون نیشن، ون الیکشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ کمیٹی نے رپورٹ صدر ہند کو سونپ دی ہے، اب آگے الیکشن کمیشن اور حکومت کو کام کرنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا فیصلہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی سمیت 32 پارٹیاں ون نیشن ون الیکشن کے حق میں ہیں: کووند کمیٹی کی رپورٹ


کانگریس کی جانب سے الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس کے دور میں بھی سات سے آٹھ مراحل میں الیکشن ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سات مراحل میں لو ک سبھا انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ لیا۔ کشمیر میں کانگریس کی جانب سے امیدواروں کا اعلان نہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے مسکراتے ہوئے کہا:’کانگریس پارٹی یاترا میں امیدوار ڈھونڈ رہی ہیں۔‘

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.