ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں غیر قانونی معدنیات نکالنے کا سلسلہ جاری - Ganderbal Police Action

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 5:07 PM IST

گاندربل میں غیر قانونی معدنیات نکالنے کا سلسلہ جاری
گاندربل میں غیر قانونی معدنیات نکالنے کا سلسلہ جاری

Ganderbal Police Action Against Illegal Mining ضلع گاندربل میں پولیس نے غیرقانونی معدنیات نکالنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔پولیس نے چھاپہ ماری کارروائی کے دوران کئی گاڑیوں کو ضبط کرلی ۔پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔

گاندربل ؛مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل پر قابو پانے کے لئے ضلع پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔

چھاپہ ماری مہم کے دوران گاندربل پولیس نے ضلع میں معمولی معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث 3 ٹپیروں کو ضبط کیا ہے۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 2024/18 ، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مزید ایک مشترکہ کارروائی میں گاندربل پولیس نے محکمہ ارضیات اور کان کنی کے ساتھ مل کر سب ڈویڑن گاندربل اور کنگن میں بالترتیب 01 ٹپپر اور 02 ٹریکٹر ضبط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کشمیر میں ’بی‘ اور ’سی‘ ٹیموں کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے: عمر عبداللہ - BJP B and C Teams

یہ گاڑیاں نالہ سندھ سے معمولی معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث تھیں ۔عوام سے ایک بار پھر درخواست ہے کہ نالہ سندھ سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث تھیں۔ غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.