ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں: بسنت رتھ کا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان - Basant Rath to campaign alliance

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 4:01 PM IST

بسنت رتھ نے کیا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان
بسنت رتھ نے کیا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان

تنازعات کی وجہ سے اکثر و بیشتر سرخیوں میں رہنے والے سابق آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف 'انڈیا' الانس کی حمایت اور ان کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس حوالہ سے جموں کشمیر پولیس سربراہ سے سکیورٹی فراہم کرنے کی مطالبہ کیا۔

جموں (جموں کشمیر): سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بسنت رتھ، جنہوں نے ’’تنازعات‘‘ کی وجہ سے اپنی انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کی نوکری کھو دی، نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ وہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ جموں خطہ سے کانگریس، پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے مشترکہ امیدواروں کی حمایت میں دونوں پارلیمانی نشستوں میں مہم چلائیں گے۔

جموں: بسنت رتھ کا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان
جموں: بسنت رتھ کا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان

بسنت رتھ نے جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل رشمی رنجن سوین کو ایک خط لکھا جس میں ان سے سکیورٹی فراہم کرنے کو کہا ہے۔ بسنت رتھ نے سماجی رابطہ گاہ فیس بک پر وہ خط پوسٹ کیا۔ پولیس چیف کو بھیجے گئے خط میں بسنت رتھ نے کہا کہ وہ کانگریس، پی ڈی پی اور این سی امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانے کے لیے خطہ کے پہاڑی علاقوں میں جائیں گے جس کے لیے انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔ کیونکہ وہ پولیس میں رہ چکے ہیں اس لیے وہ عسکریت پسندوں کا 'ہدف' ہیں۔

بسنت رتھ نے کیا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان
بسنت رتھ نے کیا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان

انہوں نے خط میں کہا کہ اگر انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی اور اس دوران انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پولیس ہوگی۔ بسنت رتھ نے اس سے قبل بھی نوکری چھوڑ کر سیاست میں آنے کا اعلان کیا تھا۔ تب انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا، لیکن بی جے پی کے مقامی رہنماؤں نے ان کے خلاف محاذ کھول دیا تھا۔ بسنت رتھ اکثر اپنے سینئر افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے آ رہے ہیں اور اب ان کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں انہوں نے موجودہ ریاستی پولیس سربراہ کے کام کاج پر سوال اٹھایا۔

جموں: بسنت رتھ کا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان
جموں: بسنت رتھ کا انڈیا الائنس امیدوار کے لیے مہم چلانے کا اعلان

بسنت رتھ، اوڈیسہ کے پوری ضلع کے اترکاشی گاؤں پپلی کی رہنے والے ہیں۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ سال 2000 میں سیول سروسز کا امتحان پاس کرنے کے بعد انہوں نے انڈین پولیس سروس کا انتخاب کیا۔ انہیں جموں و کشمیر کا کیڈر دیا گیا۔ 10 اگست 2023 کو مرکزی وزارت داخلہ نے عوامی مفاد میں انہیں قبل از وقت ریٹائر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بسنت رتھ نے اپنے سینئر افسران پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے تھے جس کی وجہ سے وہ کئی مہینوں تک معطل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Petition Of Ex-IPS Officer ہائی کورٹ نے سابق آئی پی ایس افسر کی عرضی کو نمٹایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.