ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ بونیار میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان تباہ - Boniyar Fire Incident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 8:20 PM IST

بارہمولہ کے سرحدی علاقہ بونیار کے پیرنیا علاقے میں جمعہ کے روز آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ سکا۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

fire-gutted-a-residential-house-in-boniyar-baramulla
Etv Bhaبارہمولہ بونیار میں اگ لگنے سے ایک رہائشی مکان تباہrat

بارہمولہ بونیار میں اگ لگنے سے ایک رہائشی مکان تباہ

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار کے پیرنیا علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بونیار کے پیرنیا علاقے میں جمعہ کی دوپہر ایک ریائشی مکان سے اچانک اگ ظاہر ہوئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

مقامی لوگوں جموں و کشمیر پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور آگ کو قابو کیا۔آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوگیا۔ اگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی کی سروس دستاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے آئے روز علاقہ میں آگ کی وارداتوں میں مالی نقصان پہنچ رہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے کئی بار انتظامیہ سے بھی اس بارے میں گزارش کی تھی لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں آتشزدگی: ایک بیکری سمیت دو رہائشی مکانات جل کر تباہ


واضح رہے کہ سال 2023 میں وادی کشمیر میں آتشزدگی کے متعدد واقعات میں 62 کروڑ 95 لاکھ روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے،جبکہ اس دوران 9 افراد اپنی جانیں بھی گنوا بھیٹے۔آگ کی ان وارداتوں میں رہائشی مکانات، سرکاری عمارات، شاپنگ کمپلکس، دکانیں اور دیگر تعمیرات کے علاوہ گاڑیاں اور بجلی ٹرانسفارمر خاکستر ہوئے ہیں، جبکہ کئی جنگلاتی علاقے اور نرسریاں وغیرہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.