ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ای ڈی نے سرینگر میں نو افراد کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کی - ED Files Compaint

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 8:09 PM IST

1
1

ED Srinagar Files Prosecution Complaint انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں جموں و کشمیر میں خصوصی عدالت پی ایم ایل اے کے سامنے متعدد افراد کے خلاف شکایت درج کی ہے۔

سرینگر (جموں و کشمیر): ایک اہم پیش رفت میں، جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت متعدد افراد کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے کئے گئے ایک اعلان کے مطابق، ای ڈی نے 4 اپریل 2024 کو سرینگر، جموں و کشمیر میں خصوصی عدالت (پی ایم ایل اے) کے سامنے استغاثہ کی شکایت (پی سی) دائر کی۔

شکایت میں درج ملزمان میں محمد اکبر بٹ، فاطمہ شاہ، الطاف احمد بٹ، قاضی یاسر، محمد عبداللہ شاہ، سبزار احمد شیخ، منظور احمد شاہ، محمد اقبال میر اور سید خالد گیلانی عرف خالد اندرابی شامل ہیں۔ عدالت نے 18 اپریل 2024 کو استغاثہ کی شکایت کو تسلیم کیا ہے۔ اس ضمن میں ای ڈی سی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ای ڈی نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ سرینگر پارلیمانی نشست کے موجودہ ایم پی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کرکٹ گھوٹالہ میں کئی طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اس پر نیشنل کانفرنس سمیت سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار کو ای ڈی جیسے اداروں کے ذریعے سیاسی لیڈران کو حراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ رواں برس ماہ جنوری میں محبوبہ مفتی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مودی حکومت لوک سبھا الیکشن سے قبل ای ڈی جیسے اداروں کے ذریعے حزب اختلاف لیڈران کو تنگ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ الیکشن کے پیش نظر ای ڈی اپوزیشن لیڈران کو تنگ کررہی ہے: محبوبہ مفتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.