ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غلام نبی آزد کا جموں و کشمیر میں پرامن اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 6:58 PM IST

غلام نبی آزد نے جموں وکشمیر میں انتخابات پرامن اور صاف شفاف کرنے کا مطالبہ کرانے کا مطالبہ
غلام نبی آزد نے جموں وکشمیر میں انتخابات پرامن اور صاف شفاف کرنے کا مطالبہ کرانے کا مطالبہ

اننت ناگ کے کوکرناگ میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں پرامن اور صاف شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

غلام نبی آزد نے جموں وکشمیر میں انتخابات پرامن اور صاف شفاف کرنے کا مطالبہ کرانے کا مطالبہ

اننت ناگ: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزادی کی نگرانی میں ناگ راجوری پارلیمانی نششت کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کی حمایت میں کوکرناگ میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ اس روڈ شو میں لوگوں نے پارٹی لیڈران کا والہانہ استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہی میں کسی کی مخالفت میں دلچسپی رکھتا ہوں بلکہ میری ساری توجہ پارٹی کے ایجنڈے پر مرکوز ہے۔ اس کے تحت ہم عوام کی خدمت کے خواہاں ہیں۔ حالانکہ میں نے یہ بات پارٹی کے لیڈران سے بھی کہی ہے کہ کسی کی مخالفت نہ کریں بلکہ اپنے کام سے کام رکھیں۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ انہیں عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور انہیں امید ہے کہ عوام ان کے چنندہ نمائندوں کو خدمت کرنے کا موقعہ فراہم کریں گے۔ اس دوران ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشست کے لئے نامزد امیدوار ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے نے کہا کہ اس سیٹ پر مقابلے انتہائی سخت ہوں گے تاہم وہ پر امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'خطہ کی بنیادی شناخت اور مفادات کا تحفظ کرنا ہماری اولین ترجیح'

اسی کے ساتھ پرے نے عوام الناس سے جوق در جوق پولنگ مراکز آنے اور اپنے حق رائے دیہی استعمال کرنے کی اپیل کی۔ ڈی پی اے پی چیئرمین غلام نبی آزاد نے گرچہ از خود اس نشست پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے ایڈووکیٹ محمد سلیم پر اعتماد ظاہر کرکے خود کنارہ کشی اختیار کر لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.