ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر ،کیرالہ اور تمل ناڈو میں آج عید الفطر - Eid Ul Fitr 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 8:14 AM IST

Updated : Apr 10, 2024, 10:06 AM IST

عرب ممالک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر، کیرالہ اور تمل ناڈو میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ جموں وکشمیر کے کئی مقامات سے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Eid Ul Fitr 2024
Eid Ul Fitr 2024

سرینگر: جموں وکشمیر اور کیرالہ میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ سری نگر سمیت وادی کشمیر کے کئی مقامات پر عید الفطر کی نمازوں کی تیاریاں جاری ہیں تو کئی مقامات پر نماز عید الفطر ادا کی جاچکی ہیں۔ سری نگر کی عیدگاہ سمیت کئی مقامات پر نماز عید الفطر کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں۔ عید الفطر کے مبارک و مسعود موقع پر نماز کے بعد لوگوں نے آپس میں ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ریاست کیرالہ میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ کیرالہ کے دار الحکومت میں کئی جگہوں پر نماز عید الفطر کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں۔ کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین نے ریاست کی عوام کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ وہیں دوسری جانب کانگریس رہنما و ترواننت پورم حلقہ سے لوک سبھا کے امیدوار ششی تھرور نے عید الفطر کی نماز میں شرکت کی اور نماز کے بعد وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کی پر خلوص مبارک باد پیش کی۔

قبل ازیں گذشتہ روز جموں و کشمیر میں شوال کا چاند نظر کی تصدیق ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر السلام نے گذشتہ روز کہا تھا کہ جموں وکشمیر کے کئی مقامات سے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کئی مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں بھی موصول ہوئی ہیں۔

مرکزی زیر انتظام لداخ خطے میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے مطابق وہاں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کے کافی شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کی جانب سے عید کی مبارکباد

اس موقع پر مفتی اعظم سمیت جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلی نے جموں وکشمیر کے عوام کو عید کی مبارک پیش کرتے ہوئے دعا کی۔ یہ عید سعد عالم اسلام کے لئے امن ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے اور اللہ تبارک وتعالی عید کے صدقے ہماری جملہ مشکلات کو آسان فرمائے۔

Last Updated : Apr 10, 2024, 10:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.