ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سڑک حادثہ میں پولیس افسر کی موت - Cop Killed in Accident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 6:40 PM IST

a
a

Jammu Road Accident جموں میں ڈی وائی ایس پی رینک کے ایک آفیسر کی سڑک حادثے میں موت پر جموں پولیس نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

جموں: سی بی آئی جموں میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رینک کے ایک آفیسر کی بی سی روڈ علاقے میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ بی سی روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ اسکول کے باہر جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سڑک کے بیچوں بیچ بنائے گئے اسپیڈ بریکر پر پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ڈی ایس پی سی، بی آئی پرشانت شرما جو منڈلک نگر، پلوڈا جانی پور، جموں کے رہنے والے تھے، حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر رات تقریباً ساڑھے دس بجے سی بی آئی آفس پانامہ چوک سے اپنے گھر جا رہے تھے۔ اور حادثہ کے وقت بارش ہو رہی تھی۔ جیسے ہی پرشانت شرما اپنی موٹرسائیکل پر بی سی روڈ پر پہنچے تو ان کی موٹرسائیکل اسپیڈ بریکر پر پھسل گئی اور وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

ایک راہگیر نے پرشانت شرما کو جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی تشویشناک حالت دیکھ کر اہل خانہ اسے پنجاب کے ایک نجی اسپتال لے گئے تاہم ڈی ایس پی ہسپتال پہنچتے ہی وہاں فوت ہو گیا۔ سڑک حادثے میں سی بی آئی کے ڈی ایس پی کی موت کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران بشمول جموں، سانبہ، کٹھوعہ رینج کے ڈی آئی جی سنیل گپتا (آئی پی ایس) ایس ایس پی جموں ونود کمار نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

ادھر، جموں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے آخری رسومات کے لیے اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جموں پولیس بی سی روڈ پر بنائے گئے اس سپیڈ بریکر کے ڈیزائن میں تبدیلی کے لیے روڈ ڈیزائننگ اتھارٹی سے بات کرے گی۔ اس سپیڈ بریکر پر پہلے بھی کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں اور جموں پولیس مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.