ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین کا کیا افتتاح، فاروق عبداللہ نے کی سراہنا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 4:29 PM IST

مودی نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین کا کیا افتتاح، فاروق نے کی سراہنا
مودی نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین کا کیا افتتاح، فاروق نے کی سراہنا

PM Modi Jammu Visit وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جموں کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران سنگلدان سے بارہمولہ تک برقی ٹرین سروس کا ای افتتاح کیا۔ مودی نے جموں میں عوامی جلسے سے بھی خطاب کیا۔

مودی نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین کا کیا افتتاح، فاروق نے کی سراہنا

بڈگام (جموں کشمیر) : سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے این سی اور پی ڈی پی کو ’’کشمیری عوام کا استحصال‘‘ کرنے والی خاندانی اور سیاسی پارٹیاں قرار دینے والے نریندر مودی کی جموں آمد کا نہ صرف استقبال کیا بلکہ برقی ترین کا افتتاح کرنے پر مودی کی ستائش بھی کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک روزہ جموں دورے کے دوران منگل کو سنگلدان اسٹیشن سے بارہمولہ اسٹیشن تک وادی کشمیر کی پہلی برقی ٹرین جو سروس کا افتتاح کیا۔

نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت کے اس قدام کی سراہنا کی۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’یہ ریل سروس ہمارے لئے بہت اہم ہے، یہ ہمارے لوگوں کے ساتھ ساتھ شعبہ سیاحت کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے، اب لوگ ملک کے دوسرے علاقوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں اور آسانی سے اپنا مال درآمد یا لے جا سکتے ہیں۔‘‘ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ’’یہ بہت ہی بڑا اقدام ہے اس کے لئے میں وزیر اعظم نریندر اور وزارت ریل کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں: جموں: وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کئی پروجیکٹس کا افتتاح و سنگ بنیاد

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’اس ریل سے ہمارے کئی مسائل حل ہوں گے جن سے ہم روڈ (سرینگر جموں شاہراہ) بند ہونے کی وجہ سے دوچار رہتے تھے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’ہم امید کرتے تھے یہ کہ ریل سروس سال 2007 میں دستیاب رکھی جائے گی لیکن بعض مشکلات کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا۔‘‘ یاد رہے کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا جبکہ صوبہ جموں کے سنگلدان اسٹیشن سے بارہمولہ تک ریل سروس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مودی نے دیگر کئی پروجیکسٹس کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ گرچہ اس ٹرین سروس سے سرینگر سے جموں یا دیگر شہروں کی جانب راست ریل سروس کا ابھی آغاز نہیں ہوا تاہم یہ اس جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ سنگلدان ٹرین اسٹیشن سے کٹرا تک ریل کی باقی ماندہ ٹرین سروس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور اسے بھی ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات سے قبل ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.