ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: ڈاکٹر باری نائک نے اپنا منشور پیش کیا - Dr Bari Naik

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 7:30 PM IST

اننت ناگ: ڈاکٹر باری نائک نے اپنا منشور پیش کیا
اننت ناگ: ڈاکٹر باری نائک نے اپنا منشور پیش کیا

اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے آزاد امیدوار ایڈوکیٹ عبدالرؤف نائک کو، سی سی ٹی وی کا چناوی نشان فراہم کیا گیا ہے۔ عبدالرؤف نائک اور ان کے برادر ڈاکٹر باری نائک نے اننت ناگ میں مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس کی۔

اننت ناگ: ڈاکٹر باری نائک نے اپنا منشور پیش کیا

اننت ناگ: عبدالرؤف نائک اور ان کے برادر ڈاکٹر باری نائک نے اننت ناگ میں مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس کیا۔ اس دوران سی سی ٹی وی چناوی نشان فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران 15 نکات پر مبنی اپنا منشور میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سماجی خدمات کے تئیں جو معاملات ان کے زیر غور ہیں، سیاست میں آنے کے بعد ان معاملات کو زمینی سطح پر عمل میں لانے میں آسانی ہوگی۔ باری نائک نے کہا کہ ایک سازش کے تحت انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے روکا گیا، کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر باری وہ کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، جو انہیں ہضم نہیں ہوتی اور سیاسی طاقت ملنے کے بعد ڈاکٹر باری نائک ان طاقتوں کو بے نقاب کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

باری نے مزید کہا کہ ان کو پہلے ہی اس کی بھنک لگ گئی تھی، اس لئے انہوں نے اپنے بھائی کو ایک متبادل کے طور پر رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی میدان میں اکیلے نہیں ہیں، ان کے پیچھے ہزاروں لوگوں کی ٹیم ہے جو انہیں اپنا بھرپور تعاون دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر باری نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے سماجی خدمات میں مصروف ہیں، لیکن سیاست میں آنے کا ان کا مقصد وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے انہیں لوگوں کی خدمت اور اپنے منشور کو زمینی سطح پر عملانے میں مدد ملے گی۔ باری نائک نے کہا کہ اگر لوگ ان کے امیدوار عبدالرؤف نائک کو خدمت کرنے کا موقع دیں گے، تو وہ منشور کے مطابق کام کرنے کے وعدہ بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے کی صورت میں وہ اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے اندر آنے والی 18 حلقہ انتخابات میں چھ ماہ کے اندر رشوت خوری کو ختم کریں گے، سماج کو منشیات کی لت سے نجات دلائیں گے، ریٹ باجری مافیا کے خلاف کاروائی کریں گے، نجی اسکول مافیا کے خلاف مہم چلائیں گے، وہیں ہارٹیکلچر سے وابستہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے، نقلی ادویات اور کیمیائی کھاد فروخت کرنے والوں پر شکنجا کسیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.