ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈپٹی کمشنر پونچھ نے 46 عازمین حج کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا - Haj pilgrims

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 5:16 PM IST

سفرحج پر جانے والوں کو روانہ کرتے وقت پونچھ ایس ایس پی منہاس، ضلع وقف بورڈ کے چیئرمین محمد رفیق چشتی اور جامع مسجد کے امام مولانا محمد فاروق مصباحی کے ساتھ بڑی تعداد میں عازمین حج اور ان کے اہل خانہ اور انتظامی افسران موجود تھے اور پونچھ سے حج پر جانے والے عازمین کو الوداع کیا۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ نے 46 عازمین حج کے پہلے قافلےکو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
ڈپٹی کمشنر پونچھ نے 46 عازمین حج کے پہلے قافلےکو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا (Etv Bharat)

ڈپٹی کمشنر پونچھ نے 46 عازمین حج کے پہلے قافلےکو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا (etv bharat)

پونچھ: سفر حج 2024 کے لیے پونچھ سے 46 عازمین حج کے پہلے قافلے کو پیر کی صبح عیدگاہ پونچھ سے سری نگر کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقعے پر ضلع وقف بورڈ کی صدارت میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری مہمان خصوصی تھے جنہوں نے 45 عازمین حج کے پہلے قافلےکو ضلع پونچھ سے مغل روڈ کے راستے سری نگر روانہ کیا۔

پونچھ ایس ایس پی منہاس، ضلع وقف بورڈ کے چیئرمین محمد رفیق چشتی اور جامع مسجد کے امام مولانا محمد فاروق مصباحی کے ساتھ بڑی تعداد میں عازمین حج اور ان کے اہل خانہ اور انتظامی افسران موجود تھے اور پونچھ سے حج پر جانے والے عازمین کو الوداع کیا۔

مزید پڑھیں: رفیع آباد میں عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ کا عوام سے خطاب

اس موقعے پر وقف بورڈ کے چیئرمین محمد رفیق چشتی نے کہا کہ 2024 کے حج کے لیے جموں و کشمیر سے آٹھ ہزار عازمین حج جائیں گے۔ اسی تناظر میں پیر کو ضلع پونچھ سے 46 عازمین حج کی پہلے قافلہ کو روانہ کیا گیا جو 15 مئی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگا جہاں وہ ملک اور خصوصاً جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لیے دعا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.