ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی ڈی سی چئیرمین نے پنجگام علاقے کا دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 7:13 PM IST

DDC Chairman ضلع ترقیاتی کونسل پلوامہ کے چیئرمین سید عبدالباری اندرابی نے پنجگام علاقے کا دورہ کرتے ہوئے مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔ مقامی باشندوں نے ملاقات کے دوران چیئرمین سید عبدالباری اندرابی کے سامنے متعدد مسائل اٹھائے۔ مقامی باشندوں نے مسائل کے جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈی ڈی سی چئیرمین نے  پنجگام علاقے کا دورہ کیا
ڈی ڈی سی چئیرمین نے پنجگام علاقے کا دورہ کیا

پلوامہ: ضلع ترقیاتی کونسل پلوامہ کے چیئرمین اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلع صدر سید عبدالباری اندرابی پنجگام علاقے کے باشندوں سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مقامی باشندوں نے ڈی ڈی سی چیئرمین سے ملاقات کی اور درپیش مسائل سے چیئرمین کو آگاہ کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے بجلی، پانی کی فراہمی، سڑک رابطہ اور دیگر کئی اہم مسائل اجاگر کئے جن کو حل کروانے کا مطالبہ کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کوشش کرنی چاہئے۔

انہوںنے مزید کہاکہ انتظامیہ کی کوششوں سے عوام کی پریشانیاں کم ہو سکتی ہیں۔ اس کے لیے انتظامیہ کو ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدالباری اندرابی نے کہا کہ علاقے کو بجلی کے ٹرانسفارمرز، پانی کی فراہمی، رابطے سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی جیسی بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں فوج کی جانب سے اگنی ویر امیدواروں کیلئے تربیتی پروگرام منعقد

ڈی ڈی سی چیئرمین نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ علاقے کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی انڈیا الائنس کا حصہ ہے اور الائینس کو پی ڈی پی جانب سے پورہ سپورٹ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.