ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی سی بڈگام نے رکھ ارتھ میں نئے تعمیر شدہ پرائمری اسکول کو طلباء کے لیے وقف کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 4:20 PM IST

ڈی سی بڈگام نے رکھ ارتھ میں نئے تعمیر شدہ پرائمری اسکول کو طلباء کے لیے وقف کیا
ڈی سی بڈگام نے رکھ ارتھ میں نئے تعمیر شدہ پرائمری اسکول کو طلباء کے لیے وقف کیا

DC Budgam ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو نے آج رکھ ارتھ بیمینہ میں پرائمری اسکول کی عمارت کو مقامی طلباء کے لیے وقف کیا۔مقامی باشندوں نے اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح پر خوشی کا اطہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابروکا شکریہ ادا کیا۔

ڈی سی بڈگام نے رکھ ارتھ میں نئے تعمیر شدہ پرائمری اسکول کو طلباء کے لیے وقف کیا

بڈگام: اسکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اکشے لابرو نے کہا کہ ایل جی انظامیہ کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ بڈگام ضلع میں زیر التوا انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس کے لئے تمام متعلقہ افسران کو کڑی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کی یہ عمارت پچھلے چھ ماہ میں مکمل ہونے والی ایسی ساتویں (انفراسٹرکچر) عمارت ہے۔انہوں نے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی اور افسران کی ٹیم کو شاباشی دی جو اس پراجیکٹ کی دیکھ بھال کر رہے تھے اور جنہوں نے طویل عرصے سے زیر التوا سکول کی عمارت کو کم وقت میں مکمل کیا اور اسے راکھِ ارتھ بمنہ میں مقامی طلباء کے لیے وقف کیا۔

ڈی سی نے سی ای او کو ہدایت کی کہ وہ اسکول کو کرایہ کی عمارت سے جلد از جلد اسکول کی نئی عمارت میں منتقل کرنے کو یقینی بنائے اور نئی عمارت میں طلباء کے لیے تمام بنیادی اور یقینی سہولیات کے ساتھ اسکول کے کام کاج کو بھی یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بڈگام میں پولیس کی جانب سے نئے فوجداری قوانین کے تئیں بیداری پروگرام

ڈی سی نے مزید کہا کہ ضلع میں بنیادی ڈھانچے کی عمارتوں کو جدید آلات اور مشینری سے آراستہ کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ڈی سی نے کہا کہ اسکول عام طور پر اسی سیشن سے کام کرے گا تاکہ رکھ ارتھ کے مقامی طلباء کو تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.