ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برف میں پھنسے دولہے کو سی آر پی ایف نے کیا ریسکیو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 5:19 PM IST

Updated : Feb 20, 2024, 7:52 PM IST

Groom Stuck in Snow, rescued by CRPFجنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں براتیوں سمیت برف میں پھنسے دولہے کو سی آر پی ایف نے ریسکیو کیا۔

برف میں پھنسے دولہے کو سی آر پی ایف نے کیا ریسکیو
برف میں پھنسے دولہے کو سی آر پی ایف نے کیا ریسکیو

برف میں پھنسے دولہے کو سی آر پی ایف نے کیا ریسکیو

پلوامہ (جموں کشمیر) : منگل کے روز جب وادی کشمیر نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، بیشتر لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دی، تاہم جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں برف میں پھنسے مختار احمد نامی ایک دولہے کو ریسکیو کرنے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار پہنچے اور آرمرڈ گاڑی میں بٹھا کر مختار کو سسرال پہنچایا تاکہ وہ دلہن کو گھر لے جا سکے۔

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے ایک دور افتادہ گاؤں بران پتھری میں منگل کو اُس وقت غیر معمولی مناظر دیکھے گئے، جب خاکی رنگ میں ملبوس سی آر پی ایف اہلکار مختار احمد نامی دولہے کے مجازی / قائم مقام براتی بن گئے اور گھوڑی پر سوار، زرق برق لباس زیب تن کیے ہوئے مختار، احمد کو بولیٹ پروف گاڑی میں بٹھا کر دولہے کو سسرال پہنچنے میں مدد کی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری

براتیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ترال صدر مقام سے تقریباً بارہ کلومیٹر دور برن پتھری نامی گاؤں کے مختار احمد پوسوال کی شادی طے شدہ شیڈول کے مطابق آج انجام دی جا رہی تھی تاہم خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے برات کو سسرال پہنچنے میں دقتیں پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کی 180بٹالین، مندورہ کیمپ، کو مطلع کیا گیا جنہوں نے فوری طور پر سڑکوں پر سے برف ہٹائی اور براتیوں سمیت دولہے کے لیے راہ ہموار کی۔

Last Updated :Feb 20, 2024, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.