ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 2:24 PM IST

Medical Camp in Baramulla: بارہمولہ کے سوپورمیں سی آر پی ایف 179 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں میں رہنے والے باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بارہمولہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد
بارہمولہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

بارہمولہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

بارہمولہ: مقامی باشندوں نے بتایا کہ آج ہمارے علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سے ہمیں بہت مدد مل رہی ہے۔ مفت طبی کیمپ کے دوران مقامی باشندوں کے درمیان دوائیں بھی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹرز بہت اچھے ہیں۔انہوں نے ہمارا میڈیکل چیک اپ کیا۔ ہم مستقبل میں بھی امید کرتے ہیں کہ ہمارے اس پسماندہ علاقے میں اس قسم کے کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئیل پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ آج ہم نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتیں نے بھی شرکت کی۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ لے سکیں اور مستقبل میں بھی ہم اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں گے۔ سی آر پی ایف نے کہا کہ ہم نے گذشتہ سال بچوں کو بھارت درشن ٹور کے لئے منتخب کیا۔ اس سال بھی ہم غریب بچوں کو یہ ٹور کروائیں گے۔ تاکہ بچوں کو ملک کی دیگر ریاستوں میں جانے کا موقع ملے اور وہاں کے ماحول سے واقف ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ ریادہ سے زیادہ لوگ اس کیمپ کا فائدہ اٹھا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.