ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لاسی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 5:02 PM IST

ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ میں سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے غریب لوگوں کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔طبی کیمپ میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

لاشی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
لاشی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

لاشی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں جمعرات کے روز سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں علاقے کے لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔کیمپ میں لوگوں کو طبی مشورے کے ساتھ ساتھ مفت میں ادویات تقسیم کی گئیں۔ طبی کیمپ میں تقریباً 400 کے قریب مریضوں کا علاج کیا گیا۔

سی او سی آر پی ایف 182 بی این دیپک ڈونڈیال نے کہا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ وادی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیاں، سدبھاونہ ٹور، تعلیمی سرگرمیاں، میڈیکل کیمپس شہری ایکشن پروگرام کا حصہ ہے۔ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Medical Camp In Pulwama پلوامہ کے پدگام پورہ میں مفت طبی کیمپ منعقد

اس موقع پر مقامی لوگوں میں مفت میں ادویات تقسیم کی گئی، جبکہ ماہر ڈاکٹروں نے مقامی لوگوں کا طبی معائنہ کرکے صلاح و مشورہ دیا۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف علاقہ میں اس طرح کے کیمپ منقعد کرتے رہتے، جس سے مقامی آبادی کو ممکن مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ مفت میں ادویات بھی تقسیم کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.