ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال نودل میں سی آر پی ایف نے کیا مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 8:12 PM IST

Free Medical Camp ترال کے نودل علاقہ میں سی آر پی ایف نے مفت طبی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں لوگوں کو طبی جانچ کے ساتھ ساتھ مفت میں ادویات تقسیم کی گئیں۔

ترال نودل میں سی آر پی ایف نے کیا مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
ترال نودل میں سی آر پی ایف نے کیا مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
ترال نودل میں سی آر پی ایف نے کیا مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ترال (پلوامہ): سیوک ایکشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سی آر پی ایف کے 180 اور 130 بٹالین کی جانب سے آج مشترکہ طور پر نودل ترال میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں آس پاس علاقوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں کو طبی جانچ کے علاوہ مفت میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا۔

کیمپ میں سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر ستیش ملک، سی او 130 بٹالین راجیو یادو اور دیگر آفیسران موجود رہے۔ اس موقع پر سی آر پی ایف آفیسران نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کا مدعا و مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں کے بیچ جاکر ان کو راحت پہنچائی جا سکے اور ان کے ساتھ تال میل کو بڑھاوا دیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور اس لیے ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کے عوام کو کافی حد تک فائدہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے، تاکہ ضرورت مندوں کو راحت ملے۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے علاقے میں سی آر پی ایف نے امسال کئی فری میڈیکل کیمپ منعقد کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.