ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ اور گاندربل میں سی آر پی ایف نے منایا یوم تاسیس - CRPF Celebrate 34th Foundation Days

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:15 PM IST

ضلع گاندرنل میں واقع سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹرمیں جوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ 34 واں یوم تاسس منایا۔ آرمی اور پولیس کے افسران اور سی آر پی ایف جوانوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں نے اپنا یوم 31 واں یوم تاسیس منایا

اونتی پورہ اور گاندربل میں سی آر پی ایف نے منایا یوم تاسیس
اونتی پورہ اور گاندربل میں سی آر پی ایف نے منایا یوم تاسیس

اونتی پورہ اور گاندربل میں سی آر پی ایف نے منایا یوم تاسیس

گاندربل:اس بٹالین کا قیام یکم اپریل 1991 کو گروپ سینٹر سی آر پی ایف، موکاماگھاٹ، ضلع پٹنہ (بہار) میں وجود میں آیا تھا۔ یوم تاسیس کے موقع آرمی اور پولیس کے افسران اور سی آر پی ایف جوانوں نے شرکت کی۔ کمانڈنگ آفیسر ایس ایس یادو نے ہیڈکوارٹر گنڈ میں سلامی لی۔ کمانڈنٹ نے یونٹ کی کامیابیوں کو سراہا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کہا کہ وہ فورسز کی شاندار روایات پر عمل کرتے رہیں۔

اس دوران ایک سینک سمیلن بلایا گیا جس میں تمام رینک کے افسران نے شرکت کی، انہیں کمانڈنٹ کے ذریعہ حوصلہ افزائی کی گئی جس کے بعد خصوصی چائے اور ناشتے کے ساتھ کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اونتی پورہ میں واقع سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر میں جوانوں نے 31 واں یوم تاسیس منایا۔اس موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈی آئ جی سی آر پی ایف آلوک اوستھی، سی او 130 بٹالین راجیو یادو کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر جشن کے ساتھ ساتھ بٹالین نے مختلف کھیلوں اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جن میں کھانے پینے کی اشیاء، کھیل کود سامان(اسپورٹس کٹس)، کشمیری آرٹس اور دیگر سامان رکھا گیا تھا جبکہ مختلف ریاستوں کے کلچرل کو نکھارنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Raising Day CRPF 118 battalion سی آر پی ایف 118 بٹالین نے گنڈ گاندربل میں 33ویں یوم تاسیس منایا

اونتی پورہ اور گاندربل میں سی آر پی ایف نے منایا یوم تاسیس

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے 130بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر راجیو یادو نے بتایا کہ آج یوم۔تاسیس کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں مقامی لوگوں نے جسطرح شرکت کی ہے اسے سی آر پی ایف کے عوام کے ساتھ بہتر رابطے کی عکاسی ہوتی ہے اور ہم۔ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس تقریب میں شمولیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.