ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس کا جموں میں بی جے پی اور آئی ٹی محکمہ کے خلاف احتجاج - Congress Protest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 10:59 PM IST

Congress Account Frozen: جموں وکشمیر کانگریس نے سرینگر اور جموں میں بی جے پی اور انکم ٹیکس محکمہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ انکم ٹیکس محکمہ نے کانگریس پارٹی کے کھاتوں کو منجمد کیا ہے۔

Etv Bharatcongress-protests-against-it-action-on-party-in-jammu-and-kashmir
کانگریس کا جموں میں بی جے پی اور آئی ٹی محکمہ کے خلاف احتجاج

کانگریس کا جموں میں بی جے پی اور آئی ٹی محکمہ کے خلاف احتجاج

جموں: کانگریس پارٹی نے محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کے خلاف پیر کو جموں اور سرینگر میں زبردست احتجاج کیا۔ک انگریس لیڈروں نے اس موقعے پر کہا کہ بی جے پی ای ڈی اور دیگر ایجنسیوں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس محکمہ نے کانگریس کو 36 سو کروڑ روپے کا نوٹس دیا ہے، جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جموں میں کانگریس کے سینیئر لیڈر اور جموں وکشمیر انچارج بھرت سولنکی اور کانگریس صدر وقار رسول وانی کی سربراہی میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ پولیس نے جلوس کے شرکاءکو روکنے کی خاطر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور انہیں سٹی سینٹر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

کانگریس جموں و کشمیر یونٹ کے صدر وقار رسول وانی نے صحافیوں کو بتایا، بی جے پی حکومت کے اقدامات جمہوری اصولوں کے خلاف ہیں۔ وہ اپنے (بی جے پی کے) کھاتوں سے لین دین کو نہیں روک رہے ہیں اور نہ ہی کسی ٹیکس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ صرف اپوزیشن کو دبایا جا رہا ہے۔ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے چھاپے صرف اپوزیشن لیڈروں پر مارے جاتے ہیں، جبکہ بی جے پی کے ایک بھی لیڈر پر چھاپہ نہیں مارا گیا۔
وانی نے کہا کہ ملک کا قانون یکساں طور پر لاگو ہونا چاہئے نہ کہ انتخابی طور پر اپوزیشن لیڈروں کے خلاف۔
انہوں نے کہا، ''وہ (بی جے پی) عہدیداروں اور سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جمہوریت کے مفاد میں کانگریس کے بینک کھاتوں پر لین دین پر پابندی کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اس موقع پر کانگریس کے جموں وکشمیر انچارج بھرت سولنکی نے کہا کہ جان بوجھ کر کانگریس پارٹی کے کھاتوں کو ضبط کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا :’بی جے پی ای ڈی اور دیگر ایجنسیوں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔‘
بھرت سولنکی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو انکم ٹیکس محکمہ نے 36سو کروڑ روپیہ کا نوٹس بھیجا ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عوام جان چکی ہے کہ بھاجپا کی ہار یقینی ہے اسی لئے بی جے پی اپوزیشن پارٹیوں کو تنگ طلب کررہی ہیں۔
ان کے مطابق بی جے پی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ ارونڈ کیجریوال اور دوسرے اپوزیشن لیڈروں پر من گھڑت اور جعلی الزامات لگا کر ایجنسیوں کے ذریعے گرفتار کروایا،انہوں نے مزید بتایا کہ اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ انکم ٹیکس لوک سبھا انتخابات تک کانگریس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا: سپریم کورٹ میں محکمہ آئی ٹی
دریں اثنا سرینگر میں بھی کانگریس پارٹی ہیڈکواٹر پر کارکنوں نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے کانگریس لیڈر اور کارکن بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.