ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چنار کور کے کمانڈر نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا - Chinar Corps Commander

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 3:56 PM IST

Chinar Corps GOC visits North Kashmir: چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے انسداد دہشت گردی گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے دستوں سے ملاقات کی۔

Etv BharatChinar Corps Commander visits North Kashmir to review security situation
چنار کور کے کمانڈر نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر: فوج کی پندرہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے انسداد دہشت گردی گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے دستوں کا دورہ کیا۔ یہ جانکاری چنار کور نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ 'چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے انسداد دہشت گردی گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے دستوں کا دورہ کیا'۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'انہوں نے اس دوران جوانوں کی آنے والے چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ حالت میں رہنے کے لیے حوصلہ افزائی کی'۔

مزید پڑھیں: فوجی سربراہ کا جموں دورہ، اکھنور سیکٹر میں فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

واضح رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے 23 مارچ کو جموں میں اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ اس دوران فوجی افسر کو گراﺅنڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سکیورٹی صورت حال کے متعلق بریف کیا۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔

( یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.