ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام: نئے مجرمانہ قوانین کے بارے میں آگاہی پروگرام کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 12:51 PM IST

بڈگام پولیس نے نئے مجرمانہ قوانین کے بارے میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا
بڈگام پولیس نے نئے مجرمانہ قوانین کے بارے میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا

مجرمانہ قوانین کے بارے میں آگاہی پروگرام میں ایس ڈی پی او خانصاحب جی ایچ محی الدین کے ہمراہ ایس ایچ او خانصاحب و انچارج پولیس پوسٹ وترہیل نے اس پروگرام میں شرکت کی اور اور شرکا کے ساتھ بات چیت کی۔

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ہائی اسکول خانصاحب اور ہائیر سیکنڈری اسکول وترہیل میں بڈگام پولیس نے نئے فوجداری قوانین کے بارے میں عوام کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقعے پر ایس ڈی پی او خانصاحب جی ایچ محی الدین کے ہمراہ ایس ایچ او خانصاحب و انچارج پولیس پوسٹ وترہیل اس پروگرام میں از خود موجود رہے اور حاضرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ تقریب میں معروف ماہرین تعلیم، ممتاز شخصیات اور طلباء کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی۔ پروگرام میں انہیں تین نئے فوجداری قوانین کے بارے میں بنیادی جانکاری دی گئی، جس میں 'بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا' اور 'بھارتیہ ساکشیہ ابھیان' شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں اتوار کو پہلی بار فارمولا 4 کار ریس کا انعقاد

نئے قوانین میں ایسی دفعات شامل ہیں جو جرائم کے متاثرین اور بڑے پیمانے پر معاشرے کے لیے انصاف کو یقینی بناتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے تفتیشی عمل کو جدید بنانے میں شامل کیا گیا ہے اور نئے قوانین میں ٹرائلز کے لیے ٹائم لائن بھی مقرر کی گئی ہے۔ شرکاء نے اس طرح کے اہم پروگرام کے انعقاد میں بڈگام پولیس کے کردار کو سراہا اور بتایا کہ ایسے پروگراموں سے عام لوگوں اور خصوصا" طلباء کو قوانین کی جانکاری حاصل ہوتی ہے جس سے وہ کسی بھی غلط کام سے دور رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.